ETV Bharat / sports

ICC World Cup Qualifiers زمبابوے کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سری لنکا ورلڈ کپ میں داخل - آئی سی سی ورلڈکپ 2023

مہیش تیکشنا (25/4) اور دلشان مدوشنکا (15/3) کی شاندار گیند بازی کے بعد پتھم نسنکا (101 ناٹ آؤٹ) کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا نے اتوار کو ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر 6 مرحلے میں زمبابوے کو نو وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں جگہ بنالی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 3, 2023, 2:28 PM IST

بلاوایو: میزبان زمبابوے ٹاس ہار کر بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا نے یہ ہدف 33.1 اوور میں حاصل کر لیا اور اکتوبر-نومبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ زمبابوے اب تک ہرارے میں کھیلے گئے میچوں میں اپوزیشن پر حاوی رہی تھی لیکن بلاوایو کے کوئینز اسپورٹس کلب میں اپنی فارم برقرار نہ رکھ سکی۔ صرف 30 رن پر پہلی تین وکٹیں گرنے کے بعد شان ولیمز اور سکندر رضا نے چوتھی وکٹ کے لیے 68 رن کی شراکت کی۔ اس پارٹنرشپ کے ٹوٹنے کے بعد میزبان ٹیم کو کبھی بھی لے نہ مل سکی۔

ولیمز نے 57 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رن بنائے جبکہ رضا نے 51 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رن بنائے۔ تیکشنا نے 8.2 اوور میں 25 رن دے کر چار وکٹ لئے جبکہ مدوشنکا نے پانچ اوور میں 15 رن دے کر تین وکٹ لئے۔ متیشا پاتھیرانا نے دو اور دسن شناکا نے ایک وکٹ لے کر زمبابوے کو 32.2 اوورز میں 165 رن پر سمیٹ دیا۔

زمبابوے کے باؤلرز نے سری لنکا کے لیے چیلنجز پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن نسنکا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔ انہوں نے پہلے دیموتھ کرونارتنے (56 گیندوں پر 30 رن) کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 103 رن کی شراکت کی۔ کرونارتنے کا وکٹ گرنے کے بعد نسنکا اور کوسل مینڈس نے دوسری وکٹ کے لیے 66 رن جوڑے۔ نسنکا نے 33ویں اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگا کر اپنی سنچری بھی مکمل کی اور سری لنکا کو ورلڈ کپ میں داخلہ بھی دلایا۔ نسنکا نے 102 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 101 رن بنائے جبکہ مینڈس 42 گیندوں پر 25 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.