سری لنکا نے جمعرات کو دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 26 رنوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.4 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 220 رن بنائے تاہم بارش کے باعث کھیل دو گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا اور میچ کے اووروں کو کم کر کے 43 کر دیا گیا۔ آسٹریلیا کو 216 رنوں کا ہدف ملا لیکن اس کی ٹیم 37.1 اوور میں 189 رن پر ڈھیر ہو گئی اور سری لنکا نے یہ میچ 26 رنوں سے جیت لیا۔ Sri Lanka Beat Australia by 26 runs
چمیکا کرونارتنا نے 47 رنوں کے عوض تین وکٹ حاصل کئے جبکہ دشمنت چمیرا، دھننجے ڈی سلوا اور دونتھ ویلالگے نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔کرونارتنا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 30 رن بنائے۔ آسٹریلیا ایک بار پانچ وکٹ پر 170 پر مضبوط پوزیشن میں تھا لیکن اسی سکور پر میکسویل کے آؤٹ ہونے کے بعد کنگارووں کی اننگز کو سمٹنے میں زیادہ دیر نہیں لگی۔ Sri Lanka vs Australia ODI Series
اس سے قبل بارش کے امکان کے باوجود آسٹریلیا نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور آسٹریلیاوی بالر، کپتان ایرون فنچ کی توقعات پر پورا اترے۔ آسٹریلیا کے گیندبازوں نے کفایتی بالنگ کرتے ہوئے وقفے وقفے سے سری لنکا کے وکٹ حاصل کئے۔ سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی 40 رن تک نہیں پہنچ سکا۔ وکٹ کیپر کوشل مینڈس نے سب سے زیادہ 36 رن بنائے۔ مینڈس نے اپنی اننگز میں 41 گیندیں کھیلیں اور دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: India vs South Africa: چوتھے میچ میں بھارتی ٹیم سیریز برابر کرنے کے ارادے سے اترے گی
اس کے علاوہ دھننجے ڈی سلوا اور کپتان داسن شناکا نے ٹیم کے اسکور میں 34-34 رنوں کا اضافہ کیا۔ آسٹریلیا کے لیے پیٹ کمنز نے 8.4 اوورز میں 35 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے، جب کہ اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل رہے میتھیو کوہن مین اور گلین میکسویل نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ لیگ اسپنر مچل سویپسن نے ایک وکٹ حاصل کیا۔