اندور: شبمن گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ شبھ من گل نے ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ 360 رنز بنائے۔ پہلے میچ میں گل نے ڈبل سنچری اسکور کی، جب کہ دوسرے ون ڈے میں وہ نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ گزشتہ میچ میں گل نے پھر سنچری اسکور کی۔ شبمن گل کی طوفانی بلے بازی کے بعد اس گل کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویسے اندور ون ڈے کے بعد ہیڈ کوچ راہل دراوڈ نے شبمن گل کے ساتھ ایک انٹریو کیا جس میں انہوں نے گل کو مشورہ بھی دیا۔ ہیڈ کوچ نے شبمن سے کہاکہ وراٹ اور روہت سے پہلے آوٹ مت ہونا۔
-
Motivation from father, joy of batting with captain @ImRo45 & @imVkohli and special bond with Head Coach ☺️ 👍
— BCCI (@BCCI) January 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Man of the moment, @ShubmanGill, shares it all in this interview with Rahul Dravid 👌 👌 - By @ameyatilak
Full feature 🔽 #TeamIndia | #INDvNZhttps://t.co/sAOk7VUGMk pic.twitter.com/z6kza58nB5
">Motivation from father, joy of batting with captain @ImRo45 & @imVkohli and special bond with Head Coach ☺️ 👍
— BCCI (@BCCI) January 25, 2023
Man of the moment, @ShubmanGill, shares it all in this interview with Rahul Dravid 👌 👌 - By @ameyatilak
Full feature 🔽 #TeamIndia | #INDvNZhttps://t.co/sAOk7VUGMk pic.twitter.com/z6kza58nB5Motivation from father, joy of batting with captain @ImRo45 & @imVkohli and special bond with Head Coach ☺️ 👍
— BCCI (@BCCI) January 25, 2023
Man of the moment, @ShubmanGill, shares it all in this interview with Rahul Dravid 👌 👌 - By @ameyatilak
Full feature 🔽 #TeamIndia | #INDvNZhttps://t.co/sAOk7VUGMk pic.twitter.com/z6kza58nB5
دراصل راہل دراوڈ نے یہ بات شبھ من گل سے مذاق میں کہی۔ راہل دراوڈ بی سی سی آئی ٹی وی کے لیے شبمن گل سے بات کر رہے تھے۔ اس ویڈیو میں دراوڈ نے شبمن گل سے کہا کہ جب تک روہت اور وراٹ کریز پر نہ ہوں آپ بیٹنگ کرتے رہیں۔ واضح رہے کہ گل نے ون ڈے سیریز میں شاندار بلے بازی کی۔ وہ ایک مختلف انداز میں بیٹنگ کرتے نظر آئے۔ 360 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی 128 سے زیادہ تھے۔ ان کے بلے سے 14 چھکے، 38 چوکے نکلے۔ گل کو عام طور پر ایک کلاسک بلے باز سمجھا جاتا تھا، لیکن اس سیریز میں انہوں نے اپنا دھماکہ خیز انداز دکھایا۔
گل نے اس کا کریڈٹ ٹیم کے اعتماد کو بڑھایا۔ گل نے راہل دراوڈ کو بتایا کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران انہیں لگا کہ ایشان کشن کو موقع ملے گا، کیونکہ انہوں نے بنگلہ دیش میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی لیکن ٹیم انتظامیہ نے انہیں موقع دیا۔ گل کا کہنا تھا کہ اس سے انہیں ہمت اور حوصلہ ملا اور وہ کھل کر کھلیے۔ واضح رہے کہ شبمن گل نے گزشتہ برس 70 سے زیادہ کی اوسط سے رنز بنائے تھے اور اس بار وہ ون ڈے فارمیٹ میں ہر لحاظ سے نمبر 1 بنے ہوئے ہیں۔ گل نے رواں برس کھیلے گئے 6 میچوں میں 567 رنز بنائے ہیں۔ اس کی اوسط 113 سے زیادہ ہے۔ اس کھلاڑی نے رواں برس 3 سنچریاں اور ایک نصف سنچری اسکور کی ہے۔ جن میں سے ایک ڈبل سنچری ہے۔ گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 208 رنز بنائے اور ڈبل سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
مزید پڑھیں: