لاہور:رپورٹ کے مطابق نئی مقرر کردہ کپتان ندا ڈار کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کراچی میں ستمبر کے ابتدائی 2 ہفتوں کے دوران جنوبی افریقی ٹیم سے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ہی ایک روزہ میچوں میں مقابلہ کرے گی۔ 50 اوورز کے میچز 25-2022 آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے حصے کے طور پر کھیلے جائیں گے، جس کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 9 میچوں میں 5 جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پی سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’جنوبی افریقہ حالیہ دنوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والی چوتھی ہائی پروفائل ویمن کرکٹ ٹیم ہوگی۔اس سے قبل ’جنوری 2019 میں ویسٹ انڈیز کی خواتین نے کراچی میں 3 ٹی 20 کھیلے جبکہ مئی اور نومبر 2022 میں سری لنکا اور آئرلینڈ نے بالترتیب کراچی اور لاہور میں ون ڈے اور ٹی 20 میچزکھیلے تھے۔
پاکستان اکتوبر میں اپنے دورہ بنگلہ دیش کے ساتھ ویمنز چیمپئن شپ مہم جاری رکھے گا اور اس کے ایک ماہ بعد نیوزی لینڈ جائے گا۔خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم اپریل 2024 میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کے لیے وطن واپس آئے گی اور اس سے اگلے ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کی خواتین کرکٹرز آئندہ 12 ماہ کے دوران 15 ویمنز چیمپئن شپ میچز اور 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لیں گی۔اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی ایمرجنگ سائیڈ کے خلا، پاکستان تین 50 اوور اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گا جب کہ دورہ بنگلہ دیش پر پاکستان انڈر 19 ٹیم پانچ ٹی 20 میچز کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Sri Lanka vs Pakistan سری لنکا دورے کیلئے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی
جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ سیریز آل راؤنڈر ندا ڈار کی بطور کپتان پہلی سیریز ہوگی، آل راؤنڈر 99 ون ڈے اور 130 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ساتھ ملک کے سب سے تجربہ کار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ 12 ماہ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے ناقابل یقین حد تک مصروف ہوں گے
یکم ستمبر: پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل
3 ستمبر: دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل
5 ستمبر: تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل
8 ستمبر: پہلا ون ڈے
11 ستمبر: دوسرا ون ڈے
14 ستمبر: تیسرا ون ڈے
یو این آئی