ETV Bharat / sports

IND vs SA 1st ODI: بواما اور ڈاسن کی سینچری، بھارت کو 297 کا ہدف - بھارت اور جنوبی افریقہ یک روزہ سریز

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں راسی وین ڈر ڈوسن (ناٹ آؤٹ 129) اور کپتان باوما (110) کی اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔ IND vs SA 1st ODI

جنوبی افریقہ کے کپتان بووما
جنوبی افریقہ کے کپتان بووما
author img

By

Published : Jan 19, 2022, 6:34 PM IST

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا جس فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان باوما اور ڈاسن کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔IND vs SA 1st ODI

راسی وین ڈیر ڈوسن (ناٹ آؤٹ 129) اور کپتان باوما (110) کی اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے پارل کے بولانڈ پارک میں بھارت کو 297 رنز کا ہدف دیا۔

کپتان بووما اور ڈوسن نے 184 گیندوں پر 204 رنز کی ریکارڈ شراکت کی۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی آر اشون نے ایک وکٹ اپنے نام کیا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کی شروعات خراب رہی، اس کے اوپنرز جلد ہی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اور 5ویں اوور میں بمراہ نے جان من مالان (6) کو پنت کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔

اس کے بعد تیسرے نمبر پر آئے کپتان باوما نے کوئنٹن ڈی کاک کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں نے کچھ اچھے شاٹس لگائے۔ لیکن 16ویں اوور میں اشون نے کوئنٹن ڈی کاک (27) کو بولڈ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں کے درمیان 66 گیندوں میں 33 رنز کی شراکت بھی اپنے اختتام کو پہنچی۔

چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے ایڈن مارکرم (4) بھی کوئی خاص مظاہرہ نہیں کرسکے اور رن آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت تک جنوبی افریقہ کا اسکور 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز تھا۔ پانچویں نمبر پر آنے والے راسی وان ڈیر ڈوسن نے کپتان باوما کے ساتھ مل کر پروٹیز کی ناکام اننگز کو سنبھال لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.