ETV Bharat / sports

Jay Shah On Sourav Ganguly: سورو گنگولی نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا، جے شاہ - بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا

سورو گنگولی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ 'اپنی زندگی میں کچھ نیا شروع کرنے جا رہے ہیں'، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں زوروں پر تھیں کہ وہ بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر سیاست کا رخ کریں گے۔ اس کے فوراً بعد بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گنگولی نے استعفیٰ نہیں دیا ہے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔Jay Shah On Sourav Ganguly

سورو گنگولی نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا، جے شاہ

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 10:58 PM IST

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا BCCI کے صدر سورو گنگولی کے استعفیٰ کی افواہوں کو لگام لگاتے ہوئے بورڈ کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ گنگولی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ "اپنی زندگی میں کچھ نیا شروع کرنے جا رہے ہیں"، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں زوروں پر تھیں کہ وہ بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر سیاست کا رخ کریں گے۔Jay Shah On Sourav Ganguly

گنگولی نے اپنے بیان میں کہا تھا، '1992 میں شروع ہونے والا میرا کرکٹ کیریئر 2022 میں 30 سال مکمل کر چکا ہے۔ تب سے کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس نے مجھے آپ سب کا تعاون دیا ہے۔ آج میں کچھ ایسا شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جو میرے خیال میں شاید بہت سے لوگوں کی مدد کرے گا۔ مجھے امید ہے کہ جب میں اپنی زندگی کے اس باب میں داخل ہوں گا تو آپ میرا ساتھ جاری رکھیں گے۔' اس کے فوراً بعد بی سی سی آئی کے سکریٹری شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گنگولی نے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورو گانگولی نے بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی سی سی آئی صدر کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں سورو گنگولی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.