ETV Bharat / sports

Shikhar Dhawan to lead India in ODIs against South Africa جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز دھون ہوں ے کپتان

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 11:54 AM IST

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا حصہ بننے والے تمام کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام دیا جائے گا۔ ایسے میں شیکھر دھون اور شبھمن گل جیسے کھلاڑی پر بھارت کو جیتانے کی ذمہ دار ہوں گی۔ India vs South Africa ODI Series

Shikhar Dhawan to lead India in ODIs against South Africa: BCCI sources
جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز دھون ہوں ے کپتان

ممبئی: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز میں شیکھر دھون بھارتی ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں۔ ایک نیوز ایجنسی نے بی سی سی آئی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ اس سیریز میں آسٹریلیا میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل بھارت کے تمام کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا۔ کپتان روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا جیسے اہم کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس صورتحال میں شیکھر دھون کو کپتانی ملنا یقینی ہے۔ اس کے علاوہ وی وی ایس لکشمن کو اس سیریز میں بھارت کا کوچ بنایا جا سکتا ہے۔ Shikhar Dhawan to lead India in ODIs against South Africa

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں برس 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل بھارت 28 ستمبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے کھیلے گا۔ پہلا ٹی 20 میچ 28 ستمبر کو ترواننت پورم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 2 اکتوبر 2022 کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد آخری ٹی 20 میچ 4 اکتوبر کو اندور میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 6 اکتوبر سے لکھنؤ میں ہوگا۔ شیکھر دھون اس سیریز میں بھارت کے کپتان ہوں گے۔ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 9 اکتوبر کو رانچی اور تیسرا میچ 11 اکتوبر کو دہلی میں کھیلا جائے گا۔

شیکھر دھون اس سے قبل کئی مواقع پر بھارتی ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔ انہیں گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف سیریز میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سونپی گئی تھی۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں دھون نے اپنی کپتانی میں شاندار فتح حاصل کی۔ انہیں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھارت کا کپتان بھی بنایا گیا تھا، لیکن بعد میں لوکیش راہل فٹ ہوگئے اور انہیں دھون کی جگہ راہل کی بھارتی ٹیم کی کمان سونپی گئی۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.