ETV Bharat / sports

شاردل ٹھاکر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل زخمی - شاردل ٹھاکر زخمی

Shardul Thakur injured انڈیا جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل شاردل ٹھاکر پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاردل کندھے کی چوٹ کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ بھارت کا جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔

Shardul Thakur injured before second Test match against South Africa
شاردل ٹھاکر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل زخمی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 31, 2023, 3:45 PM IST

کیپ ٹاؤن: ٹیم انڈیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل اس وقت دھچکا لگا جب آل راؤنڈر شاردل ٹھاکر پریکٹس کے دوران کندھے کی چوٹ کا شکار ہو گئے۔ اس چوٹ کی شدت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس کا اسکین بھی ہو سکتا ہے۔

یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاردل کندھے کی چوٹ کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ چوٹ لگنے کے بعد شاردل کو درد سے کراہتے ہوئے دیکھا گیا اور اس کے بعد انہوں نے نیٹ میں باؤلنگ نہیں کی۔ بھارت کا جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔

شاردل اس اختیاری پریکٹس سیشن میں آنے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ شاردل کو بائیں کندھے پر اس وقت چوٹ لگی جب ہندوستانی ٹیم کا سپورٹ اسٹاف انہیں تھروڈاؤن پر پریکٹس کرا رہا تھا۔ اس کے بعد وہ درد سے کراہنے لگے۔ بیٹنگ ختم کرنے کے بعد، فزیو نے ان کے کندھے پر آئس پیک لگایا اور انہوں نے دوبارہ نیٹ میں پریکٹس نہیں کی۔ یہ ایک ہلکی چوٹ ہو سکتی ہے لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ چوٹ کتنی جلدی ٹھیک ہوتی ہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ صرف تین دن میں ختم ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ نے سینچورین میں اس اختیاری پریکٹس سیشن کا اہتمام کیا تھا۔ پہلے ٹیسٹ میں گیندبازی کے شعبے میں 19 اوورز میں 101 رنز دے کر ایک وکٹ لیاتھا۔ اس میں دو اوورمیڈن تھے۔ وہ بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.