ETV Bharat / sports

شاہد آفریدی کا فلسطینی بچوں کے لیے پیغام

author img

By

Published : May 20, 2021, 5:45 AM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر اور کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی حملے کے شکار ہونے والے معصوم فلسطینی بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر دل کو چھو لینے والا ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

Shahid Afridi expresses solidarity with Palestinian children
شاہد آفریدی کا فلسطینی بچوں کے لیے پیغام

سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ فلسطین کا جھنڈا اٹھائے تصاویر شیئر کیا ہے، جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ یہاں دور بہت دور ہیں ہم، مگر یہ دل ہمارے دھڑکتے ہیں تمہارے ساتھ، اسی طرح جس طرح سے ہمارے آبا اور ان کے آبا کے دل، تمہارے اجداد کے ساتھ دھڑکتے تھے۔

شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ دکھ، اندیشہ، خوف اور فکر کی تمام گرہیں عارضی ہیں، غم کی تمام راہیں عارضی ہیں۔ شاہد آفریدی کے پیغام کو لاکھوں لوگ پسند کررہے ہیں۔

طویل عرصے سے جاری اسرائیلی فلسطین تنازع کا موجودہ آغاز گذشتہ ہفتے اسرائیلی سرحد اور غزہ پٹی سے شروع ہوا تھا۔ جاری تشدد کے نتیجے میں دنیا بھر میں اسرائیل اور فلسطین دونوں کی حمایت میں مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسظین تنازعات کی وجہ سے اب تک 61 بچوں سمیت 200 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل میں 10 افراد ہلاک اور 50 دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.