ETV Bharat / sports

Shaheen Afridi Ruled Out of Asia Cup شاہین انجری کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر

پاکستانی تیز گیند بازر شاہین سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔ Shaheen Afridi Ruled Out of Asia Cup

Shaheen Afridi ruled out of Asia Cup with knee injury
شاہین انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر
author img

By

Published : Aug 20, 2022, 5:54 PM IST

Updated : Aug 20, 2022, 6:47 PM IST

روٹرڈیم: پاکستان کے نوجوان تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو پی سی بی کی میڈیکل کنسلٹیٹو کمیٹی اور آزاد ماہرین نے 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ شاہین اے سی سی ٹی۔ٹوئنٹی ایشیا کپ اور وہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ Shaheen Afridi Ruled Out of Asia Cup

بیان میں کہا گیاکہ "تاہم شاہین کی نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں منعقد ہونے والی ٹی۔ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز، اس کے بعد آسٹریلیا میں ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے واپسی متوقع ہے۔"

واضح رہے کہ شاہین سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔ پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے کہا کہ میں نے شاہین سے بات کی ہے اور وہ اس خبر سے بہت پریشان ہیں، لیکن وہ ایک بہادر نوجوان ہے جس نے اپنے ملک اور ٹیم کی خدمت کے لیے واپس آنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے روٹرڈیم میں اپنی بحالی کے دوران اچھی رکوری کی ہے، لیکن اب یہ واضح ہے کہ انہیں مزید وقت درکار ہوگا اور اکتوبر میں مسابقتی کرکٹ میں واپسی کا امکان ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "پی سی بی کا محکمہ کھیل اور ورزشی طب آنے والے ہفتوں میں شاہین کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ ان کی مسابقتی کرکٹ میں محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے'۔ پی سی بی نے کہا کہ شاہین اپنی بحالی مکمل کرتے ہوئے ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ ایشیا کپ کے لیے شاہین کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم پیر کو روٹرڈیم سے دبئی پہنچے گی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

Last Updated : Aug 20, 2022, 6:47 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.