ETV Bharat / sports

Sarfaraz Credits Knock to His Father: سرفراز نے سنچری کا سہرا اپنے والد کے سر باندھا - سرفراز خان کا پرفارمنس

سرفراز خان Mumbai Batsman Sarfaraz Khan نے سنچری کا سہرا اپنے والد کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ اگر میرے والد نہ ہوتے تو میں یہاں نہ ہوتا۔ جب ہمارے پاس کچھ بھی نہیں تھا، میں اپنے والد کے ساتھ ٹرینوں میں سفر کیا کرتا تھا۔ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو میں نے رانجی ٹرافی میں ممبئی کے لیے سنچری بنانے کا خواب دیکھا تھا۔ اس لیے میں اپنی سنچری کے بعد جذباتی ہو گیا اور میری آنکھوں میں آنسو آگئے کیونکہ میرے والد نے بہت محنت کی ہیں اور سارا کریڈٹ انہیں کو جاتا ہے۔Sarfaraz Credits Knock to His Father

Sarfaraz Credits Knock to His Father
سرفراز نے سنچری کا سہرا اپنے والد کے سر باندھا
author img

By

Published : Jun 24, 2022, 5:44 PM IST

بنگلورو: سرفراز خان کی مسکراہٹ،، ڈھیر سارے رن اور تفریح ​​کے پیچھے ایک جذباتی پہلو بھی ہے۔ سرفراز جب بھی اپنی کرکٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہمیشہ ان کا جذباتی پہلو سامنے آتا ہے۔ آپ ان سے کوئی بھی بات کریں۔ وہ اپنے والد کا ذکر کیے بغیر اپنی گفتگو کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔ جمعرات کو سرفراز نے اس رنجی سیزن کی اپنی چوتھی اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں مجموعی طور پر آٹھویں سنچری بنائی۔ Sarfaraz Credits Knock to His Father

قومی سلیکٹر سنیل جوشی نے سنچری بنانے کے بعد سب سے پہلے سرفراز سے بات کی۔ اس کے بعد ہرویندر سنگھ نے بھی ان سے بات کی۔ چند منٹ بعد جب وہ ٹیم میٹنگ کے لیے ڈریسنگ روم کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے،تو انہوں نے انتظار کرنے والے صحافیوں سے وعدہ کیا کہ وہ دوبارہ ان سے بات کرنے آئیں گے۔Sarfaraz Credits Knock to His Father

سرفراز کے آنسو اپنے والد کا شکریہ ادا کرنے اور احترام کے جذبے سے نکلے تھے، انہوں نے اپنے چہرے سے آنسو پونچھتے ہوئے کہا، آپ سب جانتے ہیں کہ اگر میرے والد نہ ہوتے تو میں یہاں نہ ہوتا، جب ہمارے پاس کچھ بھی نہیں تھا، میں اپنے والد کے ساتھ ٹرینوں میں سفر کیا کرتا تھا۔ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو میں نے رانجی ٹرافی میں ممبئی کے لیے سنچری بنانے کا خواب دیکھا تھا۔ اس لیے میں اپنی سنچری کے بعد جذباتی ہو گیا اور میری آنکھوں میں آنسو آگئے کیونکہ میرے والد نے بہت محنت کی ہے اور سارا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔Sarfaraz Credits Knock to His Father

یہ بھی پڑھیں: Ranji Trophy 2022: سرفراز خان نے دس اننگز میں سولہ سو سے بھی زیادہ رنز بنائے

سرفراز نے کہا کہ میری یہ سنچری آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو بھی وقف تھی۔ جیسے ہی سرفراز نے سنچری اسکور کی، انہوں نے اپنی تھائی پر ہاتھ مارا اور انگلی سے آسمان کی طرف اشارہ کیا جو کہ موسے والا کا سگنیچر اسٹیپ تھا۔ مسلسل دو سیزن میں 900 سے زائد رنز بنانے کے بعد سرفراز اب قومی سلیکٹرز کے ریڈار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ٹیم انڈیا کے انتخاب کا تعلق ہے، میں سخت محنت کر رہا ہوں۔ میری توجہ صرف رنز بنانے پر ہے، ہر انسان کے خواب ہوتے ہیں، اگر یہ میری قسمت میں لکھا ہے تو ایسا ہو گا۔Sarfaraz Credits Knock to His Father

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.