ETV Bharat / sports

تمیم اقبال نے شائستگی کے تئیں ٹیم کو آگاہ کیا - etv bharat news

سری لنکا کے خلاف آئندہ اتوار سے شروع ہورہی گھریلو ون ڈے سیریز سے قبل ہی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کو آگاہ کیا ہے۔

تمیم اقبال نے شائستگی کے تئیں ٹیم کو آگاہ کیا

author img

By

Published : May 22, 2021, 10:01 AM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے سری لنکا کے خلاف آئندہ اتوار سے شروع ہورہی گھریلو ون ڈے سیریز سے قبل اپنی ٹیم کو شائستگی کے تئیں آگاہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ دورے سے محروم ہونے کے بعد ثاقب الحسن کی اس سیریز میں واپسی سے ٹیم کومضبوطی ملے گی۔

تمیم نے جمعہ کے روز میڈیا کو دیئے بیان میں کہا، ’’ فطری تجربہ بہت معنی رکھتا ہے، لیکن آپ کو مظاہرہ کرنا ہوگا، کیونکہ آپ کو کھیل کو اس نقطہ تک لے جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم پہلے بھی مختلف سطح پر سری لنکا کے خلاف کھیل چکے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ یہ آسان نہیں ہوگا۔ ہمیں انہیں شکست دینے کے لئے صد فیصد سے بھی زیادہ دینا ہوگا۔

بنگلہ دیش نے جہاں اس سیریز کے لئے مضبوط ٹیم کو منتخب کیا ہے وہیں سری لنکا نے انجیلو میتھیوز، دموتھ جیسے قابل اعتماد اورتجربہ کار کھلاڑیوں کے علاوہ ناتجربہ کار نوجوانوں کو بھی منتخب کیا ہے۔

اتنا ہی نہیں وکٹ کیپر بلے باز کوشل پریرا کو ٹیم کی قیادت دی گئی ہے۔ 2023 کرکٹ ورلڈ کپ سپرلیگ کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ سیریز دونوں ٹیموں، خصوصاً سری لنکا کے لئے بے حد اہم ہے۔

بنگلہ دیش کے کپتان نے یہ بھی تصدیق کی کہ ثاقب تین نمبرپر بلے بازی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ثاقب نے 2019 کے دوران تین نمبر پر اعلیٰ مظاہرہ کیا تھا، حالانکہ تمیم نے یہ واضح کیا ہے کہ اسٹارآل راؤنڈر سے اس سیریز میں بھی اسی فارم کی امید کرنا جلدبازی ہوگی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.