ETV Bharat / sports

Vince Return To England's ODI Squad ونس، بلنگز کی انگلینڈ ون ڈے ٹیم میں واپسی - انگلینڈ آسٹریلیا سیریز

آسٹریلیا کے خلاف نومبر میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں ونس اور بلنگز کی انگلینڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ Vince return to England's ODI squad for Australia series

بلنگز کی انگلینڈ ون ڈے ٹیم میں واپسی
بلنگز کی انگلینڈ ون ڈے ٹیم میں واپسی
author img

By

Published : Oct 25, 2022, 7:43 PM IST

لندن: انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے جیمز ونس اور سیم بلنگس کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

ونس اور بلنگز نے جولائی 2021 سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ ونس نے اپنے آخری ون ڈے میں پاکستان کے خلاف سنچری بنا کر انگلینڈ کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ بلنگز نے ڈراپ ہونے سے پہلے آٹھ ون ڈے میچوں میں 56 کی اوسط سے 448 رنز بنائے تھے۔ ای سی بی نے کہا کہ خراب فارم کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر رہنے والے جیسن رائے کو بھی آسٹریلوی ون ڈے سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔ Vince return to England's ODI squad for Australia series

لیوک ووڈ کو اپنی پہلی ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ ڈیوڈ ملان نے ہوم ون ڈے سیریز سے باہر ہونے کے بعد دوبارہ اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔یہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ نہیں ہے، حالانکہ اس سے انگلینڈ کو اگلے سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو جانچنے کا موقع ملے گا۔ سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دیگر دو میچز بالترتیب 19 نومبر (سڈنی) اور 22 نومبر (میلبورن) کو کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : West Indies Head Coach ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سیمنز اپنے عہدے سے مستعفی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.