سچن تیندولکر کی پیدائش 24 اپریل سنہ 1973 کو مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے محض 16 برس کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور پاکستان کے خلاف کراچی میں پہلا میچ کھیلا۔
اس کے بعد ماسٹر بلاسٹر نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنے دو دہائی سے بھی زیادہ عرصے پر محیط کرکٹ کریئر کے دوران ایک سے بڑھ کر عالمی ریکارڈ قائم کئے۔
سچن کے والد رمیش تندولکر نے ان کا نام ان کے پسندیدہ میوزک کمپوزر سچن دیو برمن(ایس ڈی برمن) کے نام پر رکھا تھا۔ سنہ 1983 میں جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے کپل دیو کی کپتانی میں پہلی بار یک روزہ ورلڈ کپ جیتا تھا تو سچن نے بھی بھارت کے لیے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھنا شروع کیا اور اپنی سخت محنت اور لگن سے یہ خواب سچ کر دکھایا۔