ETV Bharat / sports

US Open Final 2023 یو ایس اوپن: سبالینکا اور گاف کے درمیان فائنل میچ - آسٹریلین اوپن چیمپئن ارینا سبالینکا

آسٹریلین اوپن چیمپئن ارینا سبالینکا نے امریکی اوپن کے سیمی فائنل میں میڈیسن کیز کو سخت مقابلے میں 0-6,7-6(1),7-6(5) سے شکست دے کر کوکو گاف کے خلاف فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔

یو ایس اوپن: سبالینکا اور گاف کے درمیان فائنل میچ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 3:00 PM IST

نیویارک: موجودہ آسٹریلین اوپن چیمپئن ارینا سبالینکا نے امریکی اوپن کے سیمی فائنل میں میڈیسن کیز کو سخت مقابلے میں 0-6,7-6(1),7-6(5) سے شکست دے کر کوکو گاف کے خلاف فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔

سبالینکا نے آرتھر ایشے اسٹیڈیم میں پہلے سیٹ میں پیچھے رہنے کے بعد سخت مقابلہ کیا۔ سبالینکا نے اس سے قبل سیمی فائنل کے راستے میں کوئی سیٹ نہیں کھویا تھا اور کھیلے گئے 10 سیٹوں میں صرف 21 گیمز ہی ہارے تھے، لیکن کیز نے شاندار کارکردگی کے ساتھ انہیں جلد ہی بیک فٹ پر کھڑا کردیا۔ اپنے کیریئر کے چھٹے گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں حصہ لیتے ہوئے کیز نے آدھے گھنٹے کے بعد ایک سیٹ کی برتری حاصل کر لی، حالانکہ سبالینکا نے آخری سیٹ میں مقابلہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:Hockey in Bhopal بھوپال سے بھارت کو کئی کامیاب ہاکی کھلاڑی تحفے میں ملے

سبالینکا نے میچ کے بعد کہاکہ کیچ ناقابل یقین کھیل رہی تھیں ۔ مجھے ایسا لگا جیسے میں کچھ کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ میچ میرے قابو سے باہر ہو رہا تھا۔ لیکن میں نے کوشش جاری رکھی جو میں کر سکتی تھی ۔انہوں نے مزید کہاکہ فائنل میں مزید بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گی حریف کافی مضبوط اور متوازن ہے۔ہم نے فائنل مقابلے کے لئے پوری تیاری کرلی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.