ETV Bharat / sports

IPL 2022: کارتک اور شہباز کی دھماکے دار اننگز سے بنگلور کی شاندار جیت

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 7:02 AM IST

وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک (44 ناٹ آؤٹ) اور شہباز احمد (45) کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 67 رنز کی شاندار شراکت داری کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے راجستھان رائلز کو پانچ گیندیں باقی رہتے چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ Royal Challengers Bangalore won by 4 wickets

IPL 2022: کارتک اور شہباز کی دھماکے دار اننگز سے بنگلور کی شاندار جیت
IPL 2022: کارتک اور شہباز کی دھماکے دار اننگز سے بنگلور کی شاندار جیت

آئی پی ایل 2022 کے 13ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے راجستھان رائلز کو پانچ گیندیں باقی رہتے چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ راجستھان کی تین میچوں میں پہلی شکست ہے، جبکہ بنگلورو کے تین میچوں میں یہ دوسری جیت ہے۔ راجستھان نے اوپنر جوس بٹلر کی دھماکہ خیز نصف سنچری (ناٹ آؤٹ 70) کی بدولت 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 169 رنز کا مشکل اسکور بنایا اور بنگلور کو 170 رنز کا ہدف دیا۔ Royal Challengers Bangalore Beat Rajasthan Royals

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلور نے 87 رنز پر اپنے پانچ وکٹ گنوانے کے باوجود 19.1 اوور میں چھ وکٹ پر 173 رنز بنا کر جیت اپنے نام کر لی۔ بنگلور کے لیے سب سے زیادہ شہباز احمد نے 45 جبکہ دنیش کارتک نے ناٹ آؤٹ 44 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 67 رنز کی شاندار شراکت داری کی جس کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے مسلسل دوسری جیت حاصل کی۔ دنیش کارتک کو پلیئر آف دیچ کے اعجاز سے نوازا گیا۔ Royal Challengers Bangalore vs Rajasthan Royals

راجستھان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سست لیکن اچھی شروعات کی۔ ٹیم نے پہلے پاور پلے میں صرف ایک وکٹ کھویا۔ یشسوی جیسوال کا وکٹ چھ کے اسکور پر گرنے کے بعد، بٹلر اور دیودت پڈیکل نے دوسرے وکٹ کے لیے 70 رنز کی شاندار شراکت داری کی، جس سے ٹیم کو بعد میں کھل کر کھیلنے کی آزادی دی۔ پڈیکل کے 76 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سنجو سیمسن کریز پر آئے اور زیادہ دیر نہ چل سکے۔ راجستھان کا تیسرا وکٹ 86 کے اسکور پر سنجو کی صورت میں گرا، حالانکہ اس کے بعد بٹلر اور شمرون ہیٹمائر نے اننگ کو اچھی طرح سے سنبھال لیا اور وکٹ نہیں گرنے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022: لکھنؤ نے حیدرآباد کو 12 رنوں سے شکست دی

بٹلر نے چھ چھکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر ناقابل شکست 70 رنز بنائے، وہیں ہیٹمائر نے 31 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 42 رنز بنائے۔ پڈیکل نے بھی 29 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 37 رن کی اننگ کھیلی۔ بٹلر نے 19ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر چھکے لگائے اور پھر آخری اوور میں آکاش دیپ پر لگاتار دو چھکے جڑے۔ بٹلر کی اس اننگ کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے پوری اننگ میں بلے بازی کی اور ایک بھی چوکا نہیں لگایا۔ ہیٹمائر نے اننگ کی آخری گیند پر چھکا لگایا۔ بنگلور کے لیے ہرشل پٹیل نے کفایتی بولنگ کی انہوں نے اپنے چار اوورز میں 18 رنز دے کر ایک وکٹ لیا۔ وانندو ہسرنگا اور ڈیوڈ ولی نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.