ETV Bharat / sports

Rohit Completed 7000 Runs in ODI Series روہت شرما نے ونڈے سیریز میں سات ہزار رنز مکمل کرلیے - سری لنکا کے خلاف روہت شرما کے نام کئی ریکارڈ

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلتے ہوئے کچھ خاص ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی روہت ایسا کرنے والے چھٹے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ Rohit Completed 7000 Runs in ODI Series

Rohit Sharma fastest to score 7000 ODI runs as opener
روہت شرما نے ونڈے سیریز میں سات ہزار رنز مکمل کرلیے
author img

By

Published : Jan 17, 2023, 12:58 PM IST

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں فارم میں نظر آئے۔ روہت نے پہلے ون ڈے میں 67 گیندوں میں 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ اس اننگز میں انہوں نے 9 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اس کے بعد روہت سیریز کے دوسرے میچ میں تھوڑی جلدی پویلین لوٹ گئے اور تیسرے میچ میں 42 رنز بنائے۔ حالانکہ روہت اپنی نصف سنچر نہیں بنا سکے۔ اس سیریز میں کھیلتے ہوئے انہوں نے ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ٹیم انڈیا نے سری لنکا کے خلاف گھریلو ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں 2-1 اور 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ کپتان روہت شرما نے بھی ان میچوں میں اپنی بلے بازی کی مہارت دکھائی۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کل 142 رنز بنانے کے ساتھ ہی روہت نے اپنے 7000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی روہت شرما ایسا کرنے والے چھٹے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ وہیں سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 7401 رنز کے ساتھ اس معاملے میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ روہت رواں برس دھونی کا یہ ریکارڈ آسانی سے توڑ سکتے ہیں۔

روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں 17ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل روہت 18ویں نمبر پر تھے۔ لیکن اب انہوں نے اے بی ڈویلیئرز کو پیچھے چھوڑ کر یہ مقام حاصل کر لیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ڈی ویلیئرز نے اپنے کیریئر میں تقریباً 9577 رنز بنائے تھے۔ اس کے ساتھ ہی اب روہت شرما نے 9596 رنز بنائے ہیں۔ وریندر سہواگ نے اپنے کیریئر میں ہوم سرز مین پر 7691 رنز بنائے ہیں، راہل ڈریوڈ نے 9004 رنز بنائے ہیں، وراٹ کوہلی نے 10532 اور سچن ٹنڈولکر نے 14192 رنز بنائے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر اس فہرست میں سب سے زیادہ رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

مزید پرھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.