ETV Bharat / sports

Rohit Sharma Breaks MS Dhoni's Record روہت نے مہیندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑا - نیوزی لینڈ کو بھارت میں شکست

بھارت نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ (بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ) کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت کے 350 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 49.2 اوورز میں 337 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ Rohit Sharma breaks MS Dhoni's record

Rohit Sharma breaks MS Dhoni's record of most sixes in ODIs in India
روہت نے مہیندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑا
author img

By

Published : Jan 19, 2023, 9:57 AM IST

حیدرآباد: پہلے ون ڈے میں بھارت نے شاندار بیٹنگ اور باؤلنگ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سنسنی خیز فتح حاصل کرلی۔ اس میچ میں روہت شرما نے ایک ریکارڈ اپنے نام کیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما بھارتی سرزمین پر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں شاندار بلے بازی کی۔ انہوں نے حیدرآباد ون ڈے میں شاندار آغاز کیا اور دو شاندار چھکے لگائے، ان چھکوں کے ساتھ روہت شرما نے ایک ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

دراصل، روہت شرما بھارتی سرزمین پر ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ ماہی یعنی مہیندر سنگھ دھونی کے نام درج تھا۔ اس میچ میں روہت نے 38 گیندوں میں 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اننگز میں 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اس کے ساتھ روہت شرما نے ون ڈے میں بھارتی سرزمین پر کل 125 چھکے لگائے ہیں۔ وہ بھارت میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے بھارت میں 130 ون ڈے میچوں میں 123 چھکے لگائے تھے۔

ونڈے میں بھارت میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ

  • روہت شرما 125 چھکے
  • ایم ایس دھونی 123 چھکے
  • سچن تندولکر 71 چھکے
  • وراٹ کوہلی 66 چھکے
  • یوراج سنگھ 65 چھکے

ونڈے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اس وقت پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے نام ہے۔ آفریدی اب تک 398 ون ڈے میچوں میں 351 چھکے لگا چکے ہیں۔ جب کہ روہت شرما 239 ون ڈے میچوں میں 265 چھکے لگا کر چوتھے نمبر پر ہیں۔ دھونی نے کل 229 چھکے لگائے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.