ETV Bharat / sports

Cricket world cup 2023 ورلڈ کپ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر روہت شرما کے نام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 9:43 PM IST

روہت شرما نے ورلڈ کپ 2023 کے اپنے دوسرے میچ میں شاندار سنچری اسکور کرکے بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے دوسرے میچ میں روہت نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: بھارتی ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 کے اپنے دوسرے میچ میں افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ جس میں روہت شرما کی شاندار سنچری بھی شامل ہے۔ یوں تو بھارتی کپتان روہت شرما کے نام کئی ریکارڈز ہیں لیکن ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان کے خلاف میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے نام دو بڑے ریکارڈ درج کر لیے ہیں اور ان ریکارڈ کو مستقبل قریب میں ٹوٹنے کی ابھی کوئی امید بھی نہیں ہے کیونکہ ان ریکارڈز کے قریب کوئی بھی کھلاڑی نہیں ہے۔

ورلڈ کپ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے کھلاڑی، روہت شرما ون ڈے ورلڈ کپ میں مشترکہ طور پر تیز ترین 1000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ روہت نے اپنے 1000 رنز مکمل کرنے کے لیے 19 اننگز کھیلی ہیں جو کہ سب سے تیز ہیں۔ اس کے ساتھ ہی روہت شرما نے ڈیوڈ وارنر کے ریکارڈ کی برابری کی۔ یہ دونوں بلے باز 19 میچوں میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ وہیں سچن تنڈولکر اور اے بی ڈویلیئرز نے 1000 رنز بنانے کے لیے 20 اننگز کھیلی جبکہ ویوین رچرڈز کو 1000 رنز مکمل کرنے میں 21 اننگز کھیلنی پڑی۔

ورلڈ کپ میں 1000 رنز بنانے والے چوتھے بھارتی کھلاڑی، روہت شرما ورلڈ کپ میں 1000 رنز مکمل کرنے والے چوتھے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل سچن تنڈولکر نے ورلڈ کپ کے 45 میچوں میں 2278 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد ویراٹ کوہلی نے ورلڈ کپ کے 28 میچوں میں 1115 رنز بنائے ہیں اور سورو گنگولی نے 21 میچوں میں 1000 رنز مکمل کر کیے تھے۔

ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے، روہت شرما ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ جیسے ہی روہت شرما نے افغانستان کے خلاف میچ میں تیسرا چھکا لگایا، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے اس ریکارڈ میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جس کے نام انٹرنیشنل کرکٹ میں 553 چھکے ہیں۔روہت شرما کے چھکوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب کوئی نہیں ہے کیونکہ کرس گیل پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.