ETV Bharat / sports

Rishabh Pant Broke Windshield رشبھ پنت نے جلتی ہوئی کار سے کود کر اپنی جان بچائی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار و وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت آج اعلی الصبح اس وقت حادثے کا شکار ہوئے جب وہ دہلی سے اپنے گھر روڑکی جارہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق رشبھ پنت کی کار ریلنگ سے ٹکرائی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔ Indian Cricketer Rishabh Pant Injured In Road Accident

rishabh-pant-broke-windshield-to-escape-after-car-caught-fire
رشبھ پنت نے شعلہ پوش کار سے کود کر اپنی جان بچائی
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 12:58 PM IST

Updated : Dec 30, 2022, 5:07 PM IST

ویڈیو

روڑکی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز رشبھ پنت آج صبح ہریدوار کے منگلور کوتوالی علاقے کی نرسان باڈر پر حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ رشبھ پنت کی مرسڈیز بنز جی ایل سی کار پور طرح جل گئی۔ حادثے میں پنت کے سر، کمر اور پیر پر چوٹ آئی ہے۔ رشبھ کو دہرادون کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔ دریں اثنا رشبھ پنت کے کوچ کے حوالے سے خبر ہے کہ رشبھ کو بہتر علاج کے لیے دہلی لے جایا جائے گا۔ Indian Cricketer Rishabh Pant Injured In Road Accident

اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹر رشبھ پنت آج صبح کار کے ذریعے دہلی سے روڑکی اپنے گھر واپس آرہے تھے تبھی محمد پور جھال کے قریب منگلور کوتوالی علاقے نرسان بارڈر پر وہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کی کار بے قابو ہو کر ریلنگ سے ٹکرا گئی۔ جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس دوران رشبھ پنت نے ہمت نہیں ہاری اور آگ سے جھلسنے کے باوجود وہ گاڑی کا شیشہ توڑ کر باہر کود گئے۔ تھوڑی دیر میں گاؤں والے اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئے، اطلاع فائر ڈپارٹمنٹ کو دی گئی، موقع پر فائر برگیڈ کی گاڑی پہنچ کر آگ کو قابو میں کیا۔ کرکٹر رشبھ پنت کو دہلی روڈ پر واقع سکشم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں سے رشبھ کی حالت کو سنگین دیکھتے ہوئے دہلی ریفر کر دیا گیا ہے۔ Rishabh Pant broke windshield to escape

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد رشبھ پنت کی واپسی: رشبھ پنت بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد ابھی واپس آئے ہیں۔ رشبھ پنت نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھی رشبھ پنت نے 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ وہیں رشبھ پنت کو سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ رشبھ یہ وقت اپنی ماں کے ساتھ اپنے گھر پر گزارنا چاہتا تھا۔ رشبھ نئے سال پر اپنی ماں سے ملنے دہلی سے روڑکی آرہا تھا اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Dec 30, 2022, 5:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.