ممبئی: جیسا کی کہا جاتا ہے کہ ریکارڈ بنتے ہی ہیں ٹوٹنے کے لیے، اس کہاوت کی تصدیق میکسویل کی اس اننگ نے کر دی جس نے تنے تنہا افغانستان سے ہاری ہوئی بازی کو جیت میں تبدیل کر دیا اور کرکٹ کے دنیا میں کئی ریکارڈ اپنے نام درج کرا لیے۔ وانکھڑے اسٹیڈیئم میکسویل کی اس طوفانی اننگ کا گواہ بنا کیونکہ جنٹلمینز گیم نے کبھی بھی کسی نان اوپنر کو ڈبل سنچری بناتے ہوئے نہیں دیکھا۔آسٹریلیا کی ہاری ہوئی بازی کو جیت میں بدلنا، زخمی حالت میں میچ جتوانا اور تنے تنہا میچ کا رخ بدلنا اس اننگ کو خاص بنا دیتا ہے۔
ممبئی کا مشہور وانکھیڈے اسٹیڈیم بہت سے تاریخی ریکارڈ کا گواہ رہا ہے اور میکسویل کی دھواں دار اننگ ایک ایسی اننگز تھی جو کرکٹ کی تاریخوں میں اپنی نوعیت کی ایک مثال بن جائے گی۔ میکسویل کے شاندار ناٹ آوٹ 201 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو تین وکٹوں سے نہ صرف شکست دی بلکہ اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھی پہنچا دیا۔
زخمی میکسویل کی اس اننگز نے کئی ریکارڈ بھی بنائے۔ وہ ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے نان اوپنر بلے بن گئے اور یہ ناقابل یقین ہے کہ وہ 292 رن کے تعاقب میں نمبر 6 پر بلے بازی کرنے آئے تھے اور اس وقت ٹیم کا اسکوار سات وکٹ پر 91 رنز تھا وہاں سے میکسویل نے پیٹ کمنز کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 202 رنز کی شراکت قائم کی جس میں کپتان نے 68 گیندوں پر صرف 12 رنز بنائے۔
ونڈے میں آٹھویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت: اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیٹ کمنز کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 202 رن کی شراکت کرکے شین وارن اور پال رائفل کی 119 رن کی شراکت کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ ون ڈے میچ میں آٹھویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ میکسویل نے اینڈریو ہال اور جسٹن کیمپ کی 138 رن کی شراکت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے نان اوپنر بلے باز: آج تک ون ڈے میں 11 ڈبل سنچریاں ہو چکی ہیں، لیکن گلین میکسویل وہ واحد کھلاڑی ہیں جو نمبر 6 پر بیٹنگ کرتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔
ون ڈے میں آسٹریلیا کے لیے سب سے زیادہ انفرادی اسکور: گلین میکسویل ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے آسٹریلیا کے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔ انہوں نے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کے بنگلہ دیش کے خلاف ناٹ آؤٹ 185 رنز کے انفرادی اسکور کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بیلنڈا کلارک واحد دوسری آسٹریلوی کھلاڑی ہیں جنہوں نے خواتین کی کرکٹ میں ون ڈے میں ڈبل سنچری بنائی۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں تیسری ڈبل سنچری: گلین میکسویل کی شاندار اننگز مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ کی تیسری ڈبل سنچری ہے۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور زمبابوے کے خلاف ویسٹ انڈیز کے کرس گیل دونوں نے 2015 میں ڈبل سنچری کرچکے ہیں۔
ون ڈے رنز کے تعاقب میں سب سے زیادہ انفرادی سکور: گلین کیسویل کی 201 ناٹ آؤٹ ون ڈے کی دوسری اننگز میں کسی بھی بلے باز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستان کے فخر زمان کے نام تھا جنھوں نے2021 میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 193 رنز بنائے تھے۔
ون ڈے میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے زیادہ انفرادی اسکور:
- گلین میکسویل 201 ناٹ آوٹ بمقابلہ افغانستان، 2023 - فتح
- فخر زماں 193 رنز بمقابلہ جنوبی افریقہ، 2021 - شکست
- شین واٹسن 185 ناٹ آوٹ بمقابلہ بنگلہ دیش، 2011 - فتح
- ایم ایس دھونی 183 ناٹ آوٹ بمقابلہ سری لنکا، 2005 - فتح
- ویراٹ کوہلی 183 رنز بمقابلہ پاکستان، 2012 - فتح
گلین میکسویل کی ڈبل سنچری کا ریکارڈ:
- ون ڈے میں 11ویں ڈبل سنچری
- ورلڈ کپ میں تیسری ڈبل سنچری
- بھارت میں 7ویں ڈبل سنچری
- ڈبل سنچری بنانے والا پہلا آسٹریلوی کھلاڑی
- ڈبل سنچری بنانے والا پہلا نان اوپنر بلے باز
- ہدف کے تعاقب میں پہلی ڈبل سنچری
- دوسری تیز ترین ڈبل سنچری
ون ڈے میں ڈبل سنچریاں:
- سچن تنڈولکر 200* بمقابلہ جنوبی افریقہ، گوالیار 2010
- وریندر سہواگ 219 بمقابلہ ویسٹ انڈیز، اندور 2011
- روہت شرما 209 بمقابلہ آسٹریلیا، بنگلورو 2013
- روہت شرما 264 بمقابلہ سری لنکا، کولکتہ 2014
- کرس گیل 215 بمقابلہ زمبابوے، کینبرا 2015 ورلڈ کپ
- مارٹن گپٹل 237* بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ویلنگٹن 2015 ورلڈ کپ
- روہت شرما 208* بمقابلہ سری لنکا، موہالی 2017
- فخر زمان 210* بمقابلہ زمبابوے، بلاوایو 2018
- ایشان کشن 210 بمقابلہ بنگلادیش، چٹوگرام 2022
- شبمن گل 208 بمقابلہ نیوزی لینڈ، حیدرآباد 2023
- گلین میکسویل 201* بمقابلہ افغانستان، ممبئی 2023 ورلڈ کپ
یہ بھی پڑھیں:
زخمی میکسویل کی ڈبل سنچری، افغانستان جیتی ہوئی بازی ہار گیا
اینجلو میتھیوز بین الاقوامی کرکٹ میں ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے