ETV Bharat / sports

مجھے اس ناقابل یقین سفر کا حصہ بنانے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ: روی شاستری - روی شاستری کا جذباتی ٹویٹ

روی شاستری نے ایک ٹویٹ میں وراٹ کوہلی، روہت شرما اور اجنکیا رہانے کو ٹیگ کے لکھا ’’مجھے اس ناقابل یقین سفر کا حصہ بنانے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ایسی یادیں جنھیں میں سنبھال کر رکھوں گا اور ایک ٹیم جسے میں تب تک یاد رکھوں گا جب تک میں کھیل دیکھنے کے قابل ہوں‘۔

Ravi Shastri
روی شاستری
author img

By

Published : Nov 15, 2021, 5:40 AM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنے سات سال کے طویل دور کے خاتمے کے بعد روی شاستری نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ کیا ہے۔

روی شاستری نے اتوار کے روز ایک ٹویٹ میں وراٹ کوہلی، روہت شرما اور اجنکیا رہانے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا، ’مجھے اس ناقابل یقین سفر کا حصہ بنانے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ایسی یادیں جنھیں میں سنبھال کر رکھوں گا اور ایک ٹیم جسے میں تب تک یاد رکھوں گا جب تک میں کھیل دیکھنے کے قابل ہوں‘۔

courtesy tweeter
بشکریہ روی شاستری ٹویٹر

قابل ذکر ہے کہ روی شاستری نے 2014 میں ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کی رہنمائی میں، ہندوستانی ٹیم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹاپ رینکنگ حاصل کی اور گابا میں تاریخی جیت کے ساتھ پہلی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں داخل ہوئی۔

ان کی کوچنگ میں ہندوستانی ٹیم نے 43 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں ٹیم کو 25 میں فتح اور 13 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی نگرانی میں کھیلے گئے 76 ون ڈے اور 65 ٹی 20 میں سے ہندوستان 51 ون ڈے اور 43 ٹی 20 میچ جیتنے میں کامیاب ہوا۔

افسوسناک ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ شاستری کی مدت کار دور اچھے نوٹ پر ختم نہیں ہوا کیونکہ ہندوستانی ٹیم ٹی-20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

شاستری کے بعد اب ہندوستان کے سابق کپتان اور تجربہ کار بلے باز راہل دراوڑ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ان کی بطور ہیڈ کوچ پہلی اسائنمنٹ ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 17 نومبر سے ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔ جس میں تین ٹی 20 میچوں کے بعد دو ٹیسٹ میچ ہوں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.