راجستھان نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 165 کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر 162 رنز ہی بنا سکی۔ راجستھان نے چار میچوں میں تیسری جیت درج کی جبکہ لکھنؤ کو پانچ میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل شمرون ہیٹمائر کی ناقابل شکست 59 رنز کی بدولت راجستھان رائلز نے اتوار کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اپنے آئی پی ایل میچ میں 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 165 کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ Rajasthan Royals beat Lucknow Super Giants by three runs
14 رنز کے ذاتی اسکور پر کرونل پانڈیا کے ہاتھوں ملنے والے لائف گفٹ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیٹ مائر نے 36 گیندوں پر ایک چوکے اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ روی چندرن اشون نے دو چھکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 28 رنز بنا کر ہیٹ مائر کا بخوبی ساتھ دیا۔ دیودت پڈیکل نے 29 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔ ہیٹمائر اور اشون نے پانچویں وکٹ کے لیے 68 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ اشون 17ویں اوور کی دوسری گیند پر ریٹائر ہو گئے۔ نئے بلے باز ریان پیاگ نے جیسن ہولڈر کی گیند پر آٹھ رنز پر چھکا لگایا۔
یہ بھی پڑھیں:
اس اننگز میں اگر کچھ کہنے کو ہے تو صرف ہیٹ مائر کے بارے میں کہ ان کے پاس بلے کی کتنی زبردست سوئنگ ہے، آج یہ اننگز اور بھی خاص ہو گئی، جس کی وجہ سے راجستھان کی ٹیم 67 رنز پر چار وکٹ گنوانے کے بعد مشکل میں پڑ گئی تھی۔ انہوں نے ایسے وقت میں کھیلنا شروع کیا اور اشون کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا، جیسے ہی ڈیتھ اوور شروع ہوا، ہیٹ مائر نے چھکوں کی بارش کردی اور یہی وجہ تھی کہ راجستھان کا اسکور 165 رنز تک پہنچادیا۔
یو این آئی