ETV Bharat / sports

راہل کے ناٹ آؤٹ 91، پنجاب کا 179 کا چیلنجنگ اسکور - رائل چیلنجرس بنگلورو

بنگلورو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پربھ سمرن سنگھ سات رن بنا کر ٹیم کے 19 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ راہل اور کرس گیل نے دوسرے وکٹ کے لئے 80 رن کی شراکت داری کی۔

Rahul
راہل
author img

By

Published : Apr 30, 2021, 10:45 PM IST

کپتان لوکیش راہل کی ناٹ آؤٹ 91 رن کی شاندار اننگز کی بدولت پنجاب کنگس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف جمعہ کو آئی پی ایل مقابلے میں 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 179 رن کا چیلنجنگ اسکور بنالیا۔

بنگلورو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پربھ سمرن سنگھ سات رن بنا کر ٹیم کے 19 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ راہل اور کرس گیل نے دوسرے وکٹ کے لئے 80 رن کی شراکت داری کی۔ گیل نے محض 24 گیندوں پر 46 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ نکولس پورن کھاتہ کھولے بغیر، دیپک ہڈا پانچ رن اور شاہ رخ خان کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

ہرپریت برار نے 17 گیندوں پر دو چوکوں اور چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 25 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل 2021: دہلی نے کولکاتا کو سات وکٹ سے شکست دی

راہل نے 57 گیندوں پر سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 91 رن کی زبردست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو 179 کے چیلنجگ اسکور تک پہنچایا۔ راہل نے اننگز کے آخری اوور میں ہرشل پٹیل کی گیندوں پر 22 رن حاصل کئے۔ پٹیل نے اپنی اننگز کے آخری دو اووروں میں کل 40 رن دیئے۔ بنگلورو کی طرف سے کائل جمیسن نے 32 رن دے کر دو وکٹ لئے جبکہ ڈینیل سیمس، یجویندر چہل اور شہباز احمد کو ایک ایک وکٹ ملا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.