ETV Bharat / sports

Rahul Dravid on Umran Malik: 'عُمران ملِک کو اپنے ڈیبیو کے لیے کرنا پڑ سکتا ہے انتظار'

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 10:00 AM IST

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بھارت کے پریکٹس سیشن کے بعد بھارت کے ہیڈ کوچ راہل ڈریوڈ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'عُمران کو باؤلنگ کرتے دیکھ کر اچھا لگا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ فاسٹ بولر عُمران ملک کو اپنی باری آنے کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔' Rahul Dravid on Umran Malik

Rahul Dravid on Umran Malik
Rahul Dravid on Umran Malik

نئی دہلی: بھارت کے ہیڈ کوچ راہل ڈریوڈ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بھارت کے پریکٹس سیشن میں تیز گیند باز عُمران ملک کو دیکھ کر کافی متاثر ہیں۔ بتا دیں کہ 22 سالہ عُمران ملک مسلسل 150 کلومیٹر کی رفتار سے اوپر گیندبازی کرتے ہیں اور سن رائزرز حیدرآباد نے آئی پی ایل 2022 میں مڈل اوورز میں انہیں زیادہ استعمال کیا۔ آئی پی ایل 2022 میں عمران ملک نے 22 وکٹیں حاصل کیں۔ Rahul Dravid praises Umran Malik

راہل ڈریوڈ بھارت کے پہلے پریکٹس سیشن میں عُمران ملِک سے متاثر نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ 'عُمران کو باؤلنگ کرتے دیکھ کر اچھا لگا۔ ملِک کو آئی پی ایل میں دیکھنا دلچسپ رہا۔' ڈریوڈ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ظاہر ہے کہ کھیل کے تینوں فارمیٹس کے کوچ ہونے کے ناطے میں انہیں کھیل کے طویل فارمیٹس میں دیکھنا پسند کروں گا۔ لیکن عمران کو نیٹ میں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔' Rahul Dravid says Umran Malik might have to wait for his debut

ڈریوڈ ٹیم میں ملِک جیسے کھلاڑی کی موجودگی پر خوش ہیں لیکن انہوں نے جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف کچھ میچ کھیلنے کا اشارہ نہیں دیا ہے۔ ملک کے علاوہ، بھارت کے پاس نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ بھی ہیں، جنہوں نے اپنے یارکر سے سب کو متاثر کیا، خاص طور پر ڈیتھ اوورز میں۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ میں یقیناً کوئی ایسا شخص ہوں جو ایسی باؤلنگ دیکھنا پسند کرتا ہوں۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ہم عُمران کو کتنا وقت دیتے ہیں۔ ہمارے پاس ارشدیپ سنگھ بھی ہیں، جو شاندار گیند بازی کرتے ہیں۔ ہمارے پاس ہرشل پٹیل، بھونیشور کمار اور اویش خان جیسے تجربہ کار بولر بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.