ETV Bharat / sports

2022 IPL 25th Match: حیدرآباد کی جیت کی ہیٹ ٹرک، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹس سے دی شکست - Hyderabad's Defeat Kolkata Knight Riders

ممبئی میں سن رائزرس حیدرآباد نے 2022 کے آئی پی ایل کے 25ویں میچ میں یک طرفہ انداز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فتح کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ Hyderabad's Defeat Kolkata Knight Riders

IPL Sports News
IPL Sports News
author img

By

Published : Apr 16, 2022, 8:09 AM IST

ممبئی: راہل ترپاٹھی (71) اور ایڈن مارکرم (ناٹ آؤٹ 68) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی مدد سے سن رائزرس حیدرآباد نے یہاں 2022 کے آئی پی ایل کے 25ویں میچ 2022 IPL 25th Match میں یک طرفہ انداز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جمعہ کو یہاں سات وکٹوں سے شکست دے کر فتح کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ Hyderabad's Defeat Kolkata Knight Riders. کولکتہ نے 20 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 175 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا، جبکہ حیدرآباد نے 17.5 اوور میں 13 گیندیں باقی رہ کر تین وکٹ پر 176 رنز بنائے، جب کہ کولکتہ کو چھ میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ راہل نے 37 گیندوں پر 71 رن میں چار چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ مارکرم نے 36 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 68 رنز میں چھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ Rahul and Markram's half-centuries helped Hyderabad win the hat trick

ایڈن مارکرم (ناٹ آؤٹ 68) کی دھماکہ خیز نصف سنچری

اس سے پہلے ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کا انتخاب کرنے والی کولکتہ ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اس کے باوجود ٹیم نے نتیش اور رسل کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت حیدرآباد کے سامنے 176 رنز کا چیلنجنگ ہدف رکھا۔ کولکتہ نے ابتدائی وکٹیں گنوائیں۔ صورتحال یہ تھی کہ پہلے پاور پلے (چھ اوور) کے اختتام تک کولکتہ نے 38 رنز پر تین وکٹ گنوا دیے۔ سیزن کا پہلا میچ کھیل رہے ایرون فنچ 11 کے اسکور پر مارکو ینسن کا شکار بنے۔ اس کے بعد ٹی نٹراجن نے 25 کے اسکور پر وینکٹیش ایر اور سنیل نارائن کی وکٹیں حاصل کیں جو 31 کے اسکور پر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

کپتان شریاس ائیر نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ نتیش رانا کے ساتھ مل کر انہوں نے ذہانت سے اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت ہوئی کہ حیدرآباد کے اسپیڈ ماسٹر عمران ملک نے 70 کے اسکور پر شریاس کو بولڈ کردیا۔ یہاں سے نتیش نے اپنے کندھوں پر ذمہ داری لی اور بحران کی صورت میں ٹیم کو سنبھالا۔ انہوں نے شیلڈن جیکسن کے ساتھ 33 رنز کی شراکت قائم کی لیکن شیلڈن 103 کے اسکور پر اپنی وکٹ گنوانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد نتیش اور رسل نے اپنی کارکردگی دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں:

دونوں بلے بازوں کی تیز بلے بازی کے سامنے حیدرآباد کے گیند بازوں کی شامت آگئی۔ نتیش نے جہاں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 54 رنز کی نصف سنچری بنائی، وہیں رسل نے 25 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 49 رنز بنائے۔ شریاس نے 25 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ حیدرآباد کی طرف سے نٹراجن سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے چار اوورز میں 37 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ عمران ملک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھونیشور کمار، مارکو یانسن اور جگدیش سچتھ نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.