ETV Bharat / sports

Racism In Cricket انگلینڈ کرکٹ میں امتیازی سلوک کی جڑیں بہت گہرائی تک موجود: رپورٹ

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 7:24 PM IST

کرکٹ میں عدل پسندی کے آزاد کمیشن (آئی سی ای سی) کی انتہائی اہم رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ اور ویلس کرکٹ میں رنگ، جنس اور معاشی حیثیت کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی جڑیں بہت گہری ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ میں امتیازی سلوک کی جڑیں بہت گہرائی تک موجود: رپورٹ

لندن:آئی سی ای سی نے دو سال کی تحقیقات کے بعد منگل کے روز جاری کردہ اپنی رپورٹ میں یہ دعوے کیے ہیں۔ 'ہولڈنگ اپ اے مرر ٹو کرکٹ' نام سے شا‏ئع ہونے والی رپورٹ میں کھلاڑیوں، کوچز، منتظمین اور شائقین سمیت 4000 سے زائد لوگوں کی شہادتیں شامل ہیں۔ 317 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کھیل کی 'تاریخی ساختیاتی عدم مساوات' پر گہرائی سے روشنی ڈالی گئی ہے۔

کمیشن نے اس رپورٹ میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو کل 44 سفارشات کی ہیں، جن میں خاص طور پر خواتین اور سیاہ فاموں سے متعلق مسائل کا ذکر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں پیشہ ور خواتین کرکٹرز کے لیے تنخواہ کے ڈھانچے میں 'بنیادی تبدیلی' کی سفارش کی گئی ہے، جس میں 2029 تک گھریلو سطح پر اور 2030 تک بین الاقوامی سطح پر خواتین اور مردوں کے لیے مساوی تنخواہ (اوسط) کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کمیشن نے انگلینڈ کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی میچ کی فیس کو فوری طور پر برابر کرنے کی بھی سفارش کی۔رپورٹ کی سب سے بنیادی سفارشات میں سے ایک اگلے ایک سال کے اندر کرکٹ کے لیے علیحدہ ریگولیٹری باڈی کے قیام سے متعلق ہے، جو ECB سے مکمل طور پر آزاد ہو۔ ICEC کی پہلی سفارش یہ ہے کہ ECB اپنی ناکامیوں کے لیے عوامی معافی مانگے اور یہ تسلیم کرے کہ 'کھیل میں نسل پرستی، جنس پرستی، اشرافیہ اور طبقاتی بنیاد پر امتیاز موجود ہے'۔

دریں اثناء، گزشتہ ستمبر میں ای سی بی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے والے رچرڈ تھامسن نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 'کرکٹ کا چہرہ بدلنے' کے لیے اس موقع کا استعمال کریں گے۔ تھامسن نے ایک بیان میں کہاکہ کرکٹ ہر ایک کے لیے کھیل ہونا چاہیے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا ہے۔ رپورٹ کے اہم نتائج یہ بھی بتاتے ہیں کہ خواتین اور سیاہ فام لوگوں کو طویل عرصے تک نظر انداز کیا گیا۔ ہمیں اس کے لیے بہت افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup Qualifier سپر اوور میں نیدرلینڈ کی جانب سے باؤنڈریز کا طوفان، ویسٹ انڈیز کو شکست

تھامسن نے کہاکہ میں پرعزم ہوں کہ انگلینڈ اور ویلز میں کرکٹ کے لیے یہ بیداری رائیگاں نہیں جائے گی۔ ہم اس لمحے کو یہ ثابت کرنے کے لیے استعمال کریں گے کہ کھیل سب کے لیے ہے اور اسے موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے موزوں بنانا ہمارا فرض ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.