ETV Bharat / sports

IND vs PAK وزیراعظم نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی

وزیر اعظم نریند رمودی نے ایشیا کپ 2022 کے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان کے خلاف جیت پر مبارکباد دی ہے۔ PM Modi congratulates Indian cricket team

وزیراعظم نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 9:47 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندرمودی نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کی جیت پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’ٹیم انڈیا نے ایشیا کپ 2022 کے میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم نے بڑی مہارت اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔ جیت پر انہیں مبارکباد۔ Modi congratulates Indian cricket team

ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 147 رنز پرسمٹ گئی تھی۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ India beats Pakistan by 5 Wickets

  • #TeamIndia put up a spectacular all-round performance in today’s #AsiaCup2022 match. The team has displayed superb skill and grit. Congratulations to them on the victory.

    — Narendra Modi (@narendramodi) August 28, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے آخری اوور میں 7 رنز درکار تھے۔ رویندر جڈیجہ پہلی ہی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ دوسری گیند پر دنیش کارتک نے ایک رن لے کر ہاردک پانڈیا کو اسٹرائیک دیا اور پانڈیا نے چھکا لگا کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور بھونیشور کمار نے تیسرے ہی اوور میں بابر اعظم (10) کو آؤٹ کر کے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ تیسرے نمبر پر آنے والے فخر زمان نے دو چوکوں سے اننگز کا آغاز کیا لیکن اویش خان نے انہیں صرف 10 رن پر وکٹ کیپر دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ کرواکے پویلین لوٹادیا۔

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2022 ہندوستان نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

تیسری وکٹ کے لیے 45 رن کی شراکت کرنے والے محمد رضوان اور افتخار احمد ہاردک پانڈیا کی مختصر گیندوں کا شکار ہو گئے۔ رضوان نے 42 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رن بنائے جب کہ افتخار نے 22 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن بنائے۔ ہاردک نے خوشدل شاہ (02) کا وکٹ بھی لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.