ETV Bharat / sports

India vs England T20 Series: کل سے بھارت انگلینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز

ایجبسٹن ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد اب بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کل سے ٹی 20 سیریز شروع ہورہی ہے جس میں بھارتی ٹیم ٹیسٹ میں شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کرے گی۔ اس دوران سلیکٹرز اس بات پر غور کریں گے کہ کس کھلاڑی کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں جگہ دی جائے۔ ICC T20 World Cup

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 6:09 PM IST

India vs England T20 Series
بھارت۔انگلینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز

ٹیم انڈیا کے پاس ٹی 20 سیریز میں جیت حاصل کر کے انگلینڈ سے ملی ٹیسٹ شکست کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ہے۔ انگلینڈ نے ری شیڈول ٹیسٹ میچ میں بھارت کو یکطرفی انداز میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کے دورے پر گئی بھارتی ٹیم کو ایجبسٹن میں کھیلے گئے پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں فتح کے قریب پہنچنے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم بھارتی ٹیم کے پاس ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے ذریعے اس شکست کا بدلہ لینے کے لیے کافی میچز ہیں۔ India Tour of England

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جمعرات سے ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز میں 3 میچ ہوں گے۔ حالانکہ روہت میچ سے پہلے ہی ٹیم انڈیا میں واپس آچکے ہیں لیکن ان کے آنے سے کس کھلاڑی کو بینچ پر بیٹھنا ہوگا یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 10 دنوں میں کُل 6 میچ کھیلے جائیں گے جن میں ٹی 20 اور ون ڈے سیریز بھی شامل ہے۔ India vs England T20 and ODI Series Schedule

تجربہ کار کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے اپنے آن لائن شو میں روہت شرما کی نیلی جرسی میں واپسی پر اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی شکست اور ڈبلیو ٹی سی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ آکاش نے اپنے پوسٹ میں انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کی بھی تعریف کی، ساتھ ہی بھارتی گیند بازوں کو سبق سیکھنے کا مشورہ دیا۔

وہیں ایک دیگر پوسٹ میں آنے والی سیریز کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'روہت ٹی 20 کے لئے واپس آ گئے ہیں، اب کون باہر جائے گا؟ رتوراج کو دوسرا موقع نہیں ملے گا لیکن کیا سنجو اپنی جگہ برقرار رکھیں گے؟ ہڈا کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کل جب بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی تو بہت سارے سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ میچز 7 جولائی سے 17 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔ یعنی اگلے 11 دنوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان 6 میچز ہوں گے۔ پہلا ٹی 20 میچ ساؤتھمپٹن ​​میں کھیلا جائے گا۔ یہ ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوگا جو بھارتی وقت کے مطابق رات 10.30 بجے شروع ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.