نئی دہلی: وزیراعظم ان ایتھلیٹس سے 10اکتوبر 2023 کو سہ پہرتقریبا ساڑھے چاربجے نئی دہلی کے میجردھیان چند اسٹیڈیم میں ملاقات کریں گے ۔
یہ پروگرام ایتھلیٹس کو 2022کے ایشیائی کھیلوں میں ان کی غیرمعمولی حصولیابیوں پرمبارکباد دینے اور مستقبل کے کھیل مقابلوں کے لئے انھیں تحریک دینے کی وزیراعظم کی ایک کوشش ہے ۔
ہندوستان نے 2022کے ایشیائی کھیلوں میں 107تمغے حاصل کئے ہیں ، جن میں سے سونے کے 28تمغے ہیں ۔ تمغے جیتنے کے اعتبارسے ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی یہ اب تک کی سب سے بڑی اور شاندار کارکردگی ہے ۔
اس پروگرام میں ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینے والی ہندوستانی ٹیم کے ایتھلیٹس ان کے کوچ ، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے افسران نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کے نمائندگان اور جھیل کود و نوجوانوں کے امور کی وزارت کے افسران شرکت کریں گے ۔
دوسری طرف گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے ہانگزو میں منعقد ہونے والے ایشیائی کھیل 2022 میں ہفتہ کو مختلف مقابلوں میں تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم مودی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس کرکے ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں:PM Modi on Asian Games 2023 وزیراعظم نے گذشتہ ساٹھ برسوں میں ایشیائی کھیلوں میں بھارت کی بہترین کارکردگی کی ستائش کی
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا؛”ہماری مردوں کی کرکٹ ٹیم نے پہلی بار ایشین گیمز میں حصہ لیا اور ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔اس تاریخی کامیابی پر ہمارے بے مثال کرکٹرز کو دلی مبارک باد۔ ان کی ہمت اور مشترکہ کوششوں نے ایک بار پھر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
یو این آئی