نئی دہلی:وزیر اعظم نے آج ایشین گیمز 2022 میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر ہندوستان کی مردوں کی کوکس لیس فور روئنگ ٹیم کے آشیش، بھیم سنگھ، جسوندر سنگھ اور پونیت کمار کو مبارکباد دی۔اس کے ساتھ ساتھ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی طلائی تمغہ جیتنے پر جم کر تعریف کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس ٹیم نے بے مثال عزم اور باہمی ہم آہنگی کے بل پر یہ شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔اس کے ساتھ ہی مسٹر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں 10 میٹر ایئر رائفل خواتین ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی نشانے بازوں رمیتا، میہولی گھوش اور آشی چوکسے کو مبارکباد دی۔
اس کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ چاندی کا تمغہ آپ کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ اس سلسلے کو آگے بنائے رکھیں، جس سے ہم ایشین گیمز 2022 میں چمکتے رہیں۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو چین میں منعقد ہو رہے ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہانگزو میں منعقد ہو رہے 19ویں ایشیائی کھیلوں کے دوسرے دن بھی ہندوستان کی جیت کا سلسلہ جاری ہے اور ہم اب تک 10 تمغے جیت چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Asian Games 2023 بھارت نے مردوں کی دس میٹر ایئر رائفل ٹیم شوٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا، عالمی ریکارڈ بنایا
محترمہ بنرجی نے رودرانک بالا صاحب پاٹل، ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور دیویانش سنگھ پنوار کو آج 10 میٹر ایئر رائفل مردوں کے ٹیم ایونٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے اور اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتنے پر دلی مبارکباد دی۔
یو این آئی