ETV Bharat / sports

آسٹریلیا دورہ کے لیے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 20, 2023, 10:40 PM IST

شان مسعود کی قیادت میں پاکستان آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ، دوسرا 26 دسمبر سے میلبورن میں جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔ Pakistan Australia Test Series

Etv Bharat
Etv Bharat

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ، دوسرا 26 دسمبر سے میلبورن میں جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

سلامی بلے باز صائم ایوب اور فاسٹ بولر خرم شہزاد ٹیسٹ میں شروعات کر سکتے ہیں۔ 21 سالہ صائم نے پاکستان کے لیے آٹھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں 46.47 کی اوسط سے 1069 رنز بنائے ہیں۔ اس میں اکتوبر 2023 میں ان کی 203 اور 109 رنز کی اننگز بھی شامل ہے۔

میر حمزہ اور فہیم اشرف کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل کندھے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے نسیم شاہ تاحال انجری سے صحت یاب نہیں ہو سکے۔ نسیم کے علاوہ حارث رؤف بھی دستیاب نہیں ہیں۔

حال ہی میں منتخب ہونے والے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'حارث نے خود کو آخری لمحات میں دستیاب نہیں بتایا اور مجھے لگتا ہے کہ ان کے فیصلے سے پاکستان کرکٹ کو بہت تکلیف پہنچے گی۔'

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے محمد وسیم جونیئر اور میر حمزہ کی بھی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دونوں باؤلرز نے گزشتہ برس دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی نمائندگی کی تھی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ 22 نومبر کو تربیتی کیمپ کے لیے راولپنڈی میں جمع ہوگا جہاں 23 سے 28 نومبر تک پنڈی اسٹیڈیم میں کیمپ میں جاری رہے گا، جس کے بعد 30 نومبر کو قومی اسکواڈ لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہوگی۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.