سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے رواں برس منعقد ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہونا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹیم کی کمان ارون فنچ کو سونپی ہے جب کہ نائب کپتان پیٹ کمنز کو بنایا گیا ہے۔ Australia squad for ICC Men's T20 World Cup
-
World Cup squad assembled!
— Cricket Australia (@CricketAus) August 31, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Here's the 15 who will represent our national men's team at the upcoming T20 World Cup and tour of India 🇦🇺 pic.twitter.com/DUgqUGWuyV
">World Cup squad assembled!
— Cricket Australia (@CricketAus) August 31, 2022
Here's the 15 who will represent our national men's team at the upcoming T20 World Cup and tour of India 🇦🇺 pic.twitter.com/DUgqUGWuyVWorld Cup squad assembled!
— Cricket Australia (@CricketAus) August 31, 2022
Here's the 15 who will represent our national men's team at the upcoming T20 World Cup and tour of India 🇦🇺 pic.twitter.com/DUgqUGWuyV
واضح رہے کہ گزشتہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ یو اے ای میں منعقد ہوا تھا جس کی میزبانی بھارت نے کی تھی۔ اس سیزن میں آسٹریلوی ٹیم نے چیمپیئن کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اس بار آسٹریلوی کرکٹ بورڈ (سی اے) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فاتح ٹیم کا ہی انتخاب کیا ہے۔ اس میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ یہ تبدیلی اسپنر مچل سویپسن کی ہے۔ انہیں باہر کرتے ہوئے آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق منتخب ٹیم T20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے قبل بھارت کے ساتھ تین T20 میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ تاہم اس میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ ڈیوڈ وارنر بھارت کے دورے پر نہیں آئیں گے، انہیں آرام دیا گیا۔ وارنر کی جگہ کیمرون گرین کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ T20 ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے آسٹریلیائی ٹیم کو بھارت کے دورے پر تین میچوں کی T20 سیریز کھیلے گی۔ یہ میچز 20، 23 اور 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچ بالترتیب موہالی، ناگپور اور حیدرآباد میں ہوں گے۔ بھارت کے خلاف سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم اپنے وطن واپس جائے گی، جہاں اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ اس کا فائنل میچ 13 نومبر کو ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا اسکواڈ: ایرون فنچ (کپتان)، پیٹ کمنز(نائب کپتان)، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، مارکس اسٹوئنس، ایشٹن اگر، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلیس، مچل مارش، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا۔
مزید پڑھیں: