ETV Bharat / sports

Bhuvneshwar Kumar lauds Hardik Pandya ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پانڈیا اہم کھلاڑی ثابت ہوں گے، بھونیشور کمار - بھونیشور کمار نے ہاردک پانڈیا کی تعریف کی

تیز گیند باز بھونیشور کمار نے کہا کہ سچ پوچھیں تو ہاردک پانڈیا کے رنز بنانے تک میچ ففٹی ففٹی پر تھا۔ ہم ہاردک سے رنز بنانے کی توقع کر رہے تھے۔ مجھے امید ہے کہ ہاردک اپنی کارکردگی کو جاری رکھیں گے اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسی فارم کو جاری رکھیں گے جو ہمارے لیے اہم ثابت ہوگا۔" Bhuvneshwar Kumar lauds Hardik Pandya

Pandya will provide the most important player for India in the T20 World Cup says Bhuvneshwar Kumar
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پانڈیا بھارت کے سب سے اہم کھلاڑی ثابت ہوں گے
author img

By

Published : Aug 29, 2022, 5:58 PM IST

دبئی: بھارتی تیز گیند باز بھونیشور کمار نے ہاردک پانڈیا کی آل راؤنڈ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے سب سے اہم کھلاڑی ہوں گے۔ ایشیا کپ 2022 میں اتوار کے روز ٹیم انڈیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ بابر اعظم کی ٹیم نے بھارت کو 148 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارت نے 19.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔ مین آف دی میچ پانڈیا نے باؤلنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ 17 گیندوں میں 33 رنز بنائے۔ Bhuvneshwar Kumar lauds Hardik Pandya

میچ کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے بھونیشور نے کہاکہ"ہماری اننگز کے 10 اوور گزر جانے کے بعد میچ پھنس گیا تھا۔ اس صورت حال میں یہ کسی بھی طرف جا سکتا تھا۔ اس وقت ہاردک اور جڈیجہ نے بہت اچھی بلے بازی کی۔ انہوں نے کہاکہ سچ پوچھیں تو ہاردک کے رنز بنانے تک میچ 50-50 پر تھا۔ ہم ہاردک سے رنز بنانے کی توقع کر رہے تھے۔ مجھے امید ہے کہ ہاردک اپنی کارکردگی کو جاری رکھیں گے اور (ٹی 20) ورلڈ کپ میں اسی فارم کو جاری رکھیں گے جو ہمارے لیے اہم ثابت ہوگا۔"

بھونیشور نے شاندار تیز گیند بازی کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جن میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی وکٹ بھی شامل تھی۔ بابر کی وکٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر بھونیشور کا کہنا تھا کہ 'بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد ہم نے یہ نہیں سوچا تھا کہ پاکستان کی آدھی ٹیم آؤٹ ہو چکی ہے، وہ ایک اچھےکھلاڑی ہیں لیکن پاکستان کے 9 اور بلے باز باقی تھے۔'

ایشیا کپ میں بھارت کا اگلا میچ 31 اگست کو ہانگ کانگ کے خلاف ہے۔ اگر بھارت اور پاکستان گروپ اے میں پہلی دو جگہیں حاصل کرتے ہیں تو وہ اتوار کو ٹاپ 4 میں بھی ایک دوسرے کے سامنے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.