ڈھاکہ:یہ واقعہ گزشتہ روز جمعہ کو پاکستان ویمن بمقابلہ بنگلہ دیش ویمن میچ کے دوران پاکستان کی اننگز کے چھٹے اوور میں پیش آیا جب سدرہ نے لیگ بی فور وکٹ دیئے جانے پر اختلاف کیا۔ وہ میچ میں صرف سات رنز بنا سکی۔
آئی سی سی کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سدرہ نے کھلاڑیوں کے سپورٹ پرسنل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی ہے۔
مزید برآں، سدرہ کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا، جس کے لیے 24 ماہ کی مدت میں یہ پہلا جرم تھا۔ لیول ون کی خلاف ورزی پر کم سے کم جرمانہ آفیشل سرزنش، کھلاڑی کی میچ فیس کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنٹس ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے باوجود پاکستان پر جرمانہ
سدرہ نے اعتراف جرم کیا اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے نیامور رشید کی مجوزہ سزا کو قبول کر لیا، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔ آن فیلڈ امپائر مسعود الرحمان اور مرشد علی خان، تھرڈ امپائر محمد قمرزمان اور چوتھے امپائر ساجد الاسلام نے سدرہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔
یواین آئی