سری لنکا نے دھننجے ڈی سلوا (ناٹ آؤٹ 109) کی سنچری کی بدولت دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 360 رنز بنا کر پاکستان کو 508 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ خراب موسم کی وجہ سے چوتھے دن کا کھیل جلد ختم ہونے تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنائے ہیں اور اسے ابھی 419 رنز درکار ہیں۔ اس سے پہلے دن میں سری لنکا کے کپتان دیمُتھ کرونارتنے نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، اس کے بعد ڈی سلوا نے اپنے کریئر کی نویں سنچری بنائی۔ سری لنکا نے 360 رنز تک پہنچنے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ Pakistan vs Sri Lanka Test Series
-
Bad light forces early stumps on day four.
— ICC (@ICC) July 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
All to play for on the final day 👀
Watch #SLvPAK live on https://t.co/CPDKNxoJ9v (in select regions) 📺#WTC23 | 📝 Scorecard: https://t.co/bqUZQPJLFu pic.twitter.com/jXZRutDuuE
">Bad light forces early stumps on day four.
— ICC (@ICC) July 27, 2022
All to play for on the final day 👀
Watch #SLvPAK live on https://t.co/CPDKNxoJ9v (in select regions) 📺#WTC23 | 📝 Scorecard: https://t.co/bqUZQPJLFu pic.twitter.com/jXZRutDuuEBad light forces early stumps on day four.
— ICC (@ICC) July 27, 2022
All to play for on the final day 👀
Watch #SLvPAK live on https://t.co/CPDKNxoJ9v (in select regions) 📺#WTC23 | 📝 Scorecard: https://t.co/bqUZQPJLFu pic.twitter.com/jXZRutDuuE
سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 508 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں عبداللہ شفیق اور امام الحق نے پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم شفیق (16) 42 رنز کی شراکت کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کریز پر آنے والے کپتان بابر اعظم نے امام الحق کے ساتھ محاذ سنبھالا۔ امام الحق (46 ناٹ آؤٹ) اور بابر (26 ناٹ آؤٹ) کے درمیان 47 رنز کی شراکت کے ساتھ خراب روشنی کی وجہ سے دن کا کھیل جلد ختم کر دیا گیا۔ اب میچ کے آخری دن پاکستان کو جیتنے کے لیے 419 رنز بنانے ہیں جو تقریباً ناممکن ہے، جب کہ سری لنکا نو وکٹیں لے کر سیریز 1-1 سے برابری کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں سری لنکا کو پہلی اننگز میں 147 رنز کی بڑی سبقت حاصل ہوئی تھی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان پہلا میچ جیت کر سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔