ETV Bharat / sports

Pakistan vs England Test اٹھارہ برس کے ریحان احمد نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی تاریخ رقم کر دی - ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹ لینے والے کھلاڑی بنے ریحان

نوجوان اسپنر ریحان نے جنوری میں انگلینڈ کے لیے انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلا تھا۔ اب دسمبر میں انہوں نے انگلینڈ کی قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا۔ اپنے ڈیبو ٹسٹ میں پانچ وکٹیں لے کر ریحان نے تاریخ رقم کردی ہے۔ Pakistan vs England Test

Pakistan vs England Test: Rehan Ahmed five-for on Test debut
اٹھارہ برس کے ریحان احمد نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی تاریخ رقم کر دی
author img

By

Published : Dec 20, 2022, 4:35 PM IST

Updated : Dec 20, 2022, 5:15 PM IST

کراچی: انگلینڈ کے نوجوان اسپنر ریحان احمد نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ 18 سالہ ریحان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر بولر بن گئے ہیں۔ ایسا کر کے انہوں نے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کمنز نے سنہ 2011 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز میں 79 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ کمنز اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کے وقت 18 برس اور 193 دن کے تھے۔ جب کہ ریحان کی عمر اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کے وقت 18 برس اور 126 دن ہے۔ کراچی ٹیسٹ میچ میں ریحان نے پاکستان کی دوسری اننگز کے دوران 48 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ Pakistan vs England Test Series: Rehan Ahmed five-for on Test debut

بتادیں کہ پیٹ کمنز سے پہلے ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر بولر کوئی اور نہیں بلکہ شاہد آفریدی تھے۔ سنہ 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے دوران آفریدی نے 52 رنز دے کر ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس وقت آفریدی کی عمر 18 برس 235 دن تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں ریحان نے انگلینڈ کے لیے انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلا تھا۔ اب دسمبر میں انہوں نے انگلینڈ کی قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا۔ اس کے علاوہ ریحان انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔ ریحان کا کمال دیکھ کر سابق کپتان مائیکل وان نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ 'خواب ضرور پورے ہوتے ہیں۔'

ریحان احمد کی شاندار باؤلنگ کے باعث پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 216 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ وہیں تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ (PAK بمقابلہ ENG) نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 3-0 سے جیت لی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔ اس سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو کلین سویپ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Dec 20, 2022, 5:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.