ETV Bharat / sports

Under-19 Asia Cup 2021: پاکستان انڈر 19 نے بھارت کو آخری گیند پر شکست دی

پاکستان کو آخری اوور میں آٹھ اور آخری گیند پر دو رنز درکار تھے۔ احمد خان نے روی کمار کی اننگ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ کا خاتمہ کیا۔ India U19 vs Pakistan U19 Cricket match

پاکستان انڈر 19 نے بھارت کو آخری گیند پر شکست دی

author img

By

Published : Dec 26, 2021, 8:45 AM IST

ذیشان ضمیر (60 رن پر پانچ وکٹ)کی شاندار گیندبازی اور محمد شہزاد کی 81 رنز کی اننگ کی بدولت پاکستان نے بھارت کو اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2021 کے اپنے دوسرے میچ میں آخری گیند تک چلے مقابلے میں دو وکٹ سے شکست دے کر مسلسل دوسری جیت درج کی۔ India vs Pakistan in Under-19 Asia Cup 2021

بھارت نے اپنے نچلے آرڈر کے بلے بازوں کی دلیرانہ بلے بازی کی بدولت پاکستان کے خلاف 49 اوورز میں 237 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی جب کہ پاکستان نے 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 240 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ Pakistan U19 beat India in-Asia Cup 2021

پاکستان نے چھوٹے ہدف کا شاندار تعاقب کیا تاہم اوپنر عبدالواحد کھاتہ کھولے بغیر دوسری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ شہزاد کی 105 گیندوں پر چار چوکوں اور پانچ چھکوں سے سجی 81 رنوں کی اننگ کی بدولت پاکستان ایک وقت پانچ وکٹ پر 206 رن بناکر مضبوط پوزیشن میں تھا۔ لیکن بھارتی گیندبازوں نے آخری اووروں میں بہترین مظاہرہ کیا اور پاکستان کو بیک فٹ پر لادیا۔

پاکستان کو آخری اوور میں آٹھ اور آخری گیند پر دو رنز درکار تھے۔ احمد خان نے روی کمار کی اننگ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ کا خاتمہ کیا۔ India U19 vs Pakistan U19 Cricket match احمد خان نے 19 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ بھارت کی جانب سے راج باوا نے 56 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم 49 اوورز میں 237 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پچھلے میچ کے ہیرو ہرنور سنگھ کے علاوہ ٹاپ اور مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs SA 1st Test: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج

ہرنور اور نچلے آرڈر کے بلے بازوں راج باوا، آرادھیا یادو، کوشل تامبے اور راج وردھن ہینگرگیکر نے جدوجہد کی اوراہم تعاون دے کر ٹیم کو 238 کے باعزت اسکور تک پہنچایا۔ وکٹ کیپر آرادھیا نے 50، ہرنور نے 46، راج وردھن نے 33، کوشل 32 اور راج نے 25 رنز بنائے۔

پاکستان کی بولنگ کے سامنے بھارتی ٹیم دباؤ میں نظر آئی۔ اس کے نتیجے میں وہ شروع میں وکٹیں گنواتی رہی۔ فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر نے خطرناک باؤلنگ سے ٹاپ اور مڈل آرڈر کو چاروخانے چت کردیا۔ انہوں نے 10 اوورز میں 60 رنز دے کر سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ اویس علی نے دو اور معاذ صداقت اور کپتان قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.