پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو مشکوک باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے۔ Pakistan pacer Mohammad Hasnain suspended اب پاکستان کرکٹ بورڈ Pakistan Cricket Board نے ان کے لیے گیند بازی کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے جو ان کے ایکشن کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ایک ایکسپرٹ نے حسنین کے گیند بازی ایکشن میں خامی پائی تھی۔ حسنین کو بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے سے اس وقت تک معطل رکھا جائے گا جب تک وہ اپنے باؤلنگ ایکشن کو بہتر نہیں کر لیتے۔
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے لیے کھیلتے ہوئے حسنین (جنہوں نے ثاقب محمود کی جگہ لی اور برسبین ہیٹ کے خلاف میچ میں اہم کردار ادا کیا) کو امپائرز کے ذریعے رپورٹ کیا گیا تھا جنہوں نے ان کے باؤلنگ ایکشن پر سوال اٹھائے تھے۔ سڈنی تھنڈر کے لیے پانچ میچز کھیلنے والے حسنین کو ان کے باؤلنگ ایکشن کی جانچ کے لیے لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تسلیم شدہ لیبارٹری بھیجا گیا۔
پی سی بی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ 'انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کے ایکسپرٹ کے ذریعے سے رپورٹ کے بعد حسنین کے ایکشن کا جائزہ لیا اور اس کی تصدیق کی اور حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا۔
پی سی بی نے کہا کہ پی سی بی کو آج کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے محمد حسنین کے تشخیصی ٹیسٹ پر ایک باضابطہ اور تفصیلی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی اچھی لینتھ ڈیلیوری، فل لینتھ ڈیلیوری اور دھیمی باؤنسر ڈیلیوری مشکوک تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے اپنے باؤلنگ ماہرین سے رپورٹ پر بات کی ہے اور انہیں یقین ہے کہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ پی سی بی اب باؤلنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا جو محمد حسنین کے ساتھ کام کرے گا۔ تاکہ وہ اپنے باؤلنگ ایکشن کو بہتر کر کے دوبارہ باؤلنگ کے لیے تیار ہو سکیں۔
واضح رہے کہ محمدحسنین نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ایک بار 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کی تھی۔ وہ پاکستان کے لیے اب تک 8 یک روزہ اور 18 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کی تھی وہ تب ہی سُرخیوں میں آئے تھے اور اس کے بعد حسنین نے مسلسل اپنی تیز رفتار گیندوں سے سب کو متاثر کیا ہے لیکن اب ان کے ایکشن پر پابندی لگا دی گئی ہے اور جب وہ کسی نئے ایکشن کے ساتھ واپس آئیں گے تو ان کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔