ETV Bharat / sports

ICC ODI Rankings: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے آگے نکلا پاکستان - آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے آگے نکلا پاکستان

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ بھارت کو پیچھے چھوڑ پاکستان چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ Pakistan ranked fourth in ICC ODI rankings

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے آگے نکلا پاکستان

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 7:29 AM IST

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز 0۔3 سے کلین سوئپ کیا۔ جس کا فائدہ پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں ملا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی ہے۔ بھارتی ٹیم نے حال ہی میں کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلا ہے۔ Latest ICC ODI Team Rankings

سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کے 106 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور وہ بھارت سے ایک پوائنٹ آگے ہے۔ نیوزی لینڈ 125 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون ٹیم برقرار ہے۔ اس کے بعد انگلینڈ (124) اور آسٹریلیا (107) ہیں۔ پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Joe Root moves up to No. 2 in Test : آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ، جو روٹ کی دوسری پوزیشن

سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان رینکنگ میں 102 کی ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھا۔ تاہم بھارت کو رینکنگ میں اوپر جانے کا موقع ملے گا کیونکہ وہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے تین تین ون ڈے کھیلے گا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان اب اگست میں اپنی اگلی ون ڈے سیریز کھیلے گا۔ پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں 50 اوور کے فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.