ETV Bharat / sports

Aqib Javed on Shan Masood Vice Captain شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 9:05 AM IST

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ 'تینوں فارمیٹ کے الگ کپتان بنانے کے لیے ہم تیار نہیں ہیں۔' all formats separate captains in pakistan

شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی

لاہور: سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، شان مسعود کو نائب کپتان بنانا غلط فیصلہ قرار دے دیا۔ عاقب جاوید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 8 ماہ میں تو ٹیسٹ نہیں، یہ سب ایجنڈہ کی بنیاد پر کام ہو رہا ہے اور پراپیگنڈہ ہے، یہ بات درست ہے کہ تینوں فارمیٹ کو ایک ساتھ لے کر چلنا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان اور کوچز کے لیے مشکل ہوتا ہے لیکن اس سلسلے میں پہلے تیاری تو کر لیں، ابھی ہم سے ایک ٹیم پوری نہیں ہوتی اور ہم الگ الگ ٹیموں کی بات ہو رہی ہے۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ یہ سب نئی مینجمنٹ کمیٹی کی سوچ نہیں، دوسرے لوگوں کی خواہش ہے، میں سمجھتا ہوں کہ نئی مینجمنٹ کمیٹی کو پول آف پلیئرز بڑھانے پر کام کرنا ہوگا، ابھی ہم ہر فارمیٹ کے الگ کپتان بنانے کے لیے تیار نہیں ہیں، کبھی ہم آسٹریلیا بننا چاہتے ہیں تو کبھی ہم انگلینڈ بننا چاہتے ہیں ، پہلے ان کی کامیابی کی کہانی سے تو سیکھو۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کو 2015 کے ورلڈکپ میں جو آسٹریلیا میں ہوا وہاں برے طریقے سے شکست ہوئی لیکن اس کے بعد انہوں نے ایک پلان بنایا اور اس پر عمل کیا، برینڈن میکلم نے اس کو اور جدید بنا دیا جس انداز کی اب وہ کرکٹ کھیل رہے ہیں وہ اب روایتی کرکٹ تو رہی نہیں، ہمیں پہلے ہوم ورک کرنا ہے پھر کچھ فیصلے کرنا ہوں گے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ یہ اچھی بات ہے کہ سرفراز احمد کی واپسی ہوئی اور پرفارم کیا لیکن یہ تھوڑی ہوتا ہے کہ دو ٹیسٹ کھیلو اور سارے نظام میں تھرتھلی ڈال دو۔ عاقب جاوید نے کہا کہ شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی، یہ ہونا نہیں چاہیے تھا، شاداب خان وائٹ بال کرکٹ کے نائب کپتان ہیں اگر وہ انجرڈ ہے تو پھر آپ کو نائب کپتان کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan vs New Zealand پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی

انہوں نے کہا کہ 'بابر اعظم کو اگر کسی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر جانا پڑتا ہے تو کوئی سینئر ذمہ داری سنبھال لے جیسا کہ ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد نے ذمہ داری سنبھالی، اگر سرفراز ٹیم میں ہے تو وہ سنبھال لے ورنہ محمد رضوان سنبھال لیتا، شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے لگتا ہے کہ بابر اعظم اور بورڈ آن بورڈ نہیں، کپتان کے ارد گرد سب چلتا ہے، اس نے پلان کرنا اور اسی نے گراؤنڈ میں ٹیم کو کھلانا ہے، اس لیے کپتان کے ساتھ آن بورڈ ہونا چاہیے ۔ عاقب جاوید نے کہا کہ شاہد آفریدی نے ایک دو چیزیں اچھی کی ہیں، سرفراز احمد کو واپس لائے، ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو لائے، ان کے بارے میں کچھ کہنے کے لیے وقت دینا ہو گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.