ETV Bharat / sports

PAK VS BAN: پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ۔ صفر سے کلین سوئپ کیا - ای ٹی وی بھارت کی خبر

سلامی بلے باز حیدر علی (45) کی شاندار اننگز اور نوجوان تیز گیند باز محمد وسیم جونیئر 15 رن پر دو وکٹ ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت پاکستان نے پیر کے روز تیسرے اور آخری ٹی 20 مقابلے میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کو تین۔صفر سے کلین سوئپ کرلیا۔

PAK VS BAN
پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ۔ صفر سے کلین سوئپ کیا
author img

By

Published : Nov 22, 2021, 11:02 PM IST

پاکستان کی ٹیم نے پہلے گیندبازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رن ہی بنانے دیا اور جواب میں 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا کر میچ جیت کر سیریز میں کلین سویپ کی۔ اس فتح کے ہیرو رہنے والے حیدر نے 38 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔ اس شاندار اننگز کے لیے انہیں 'پلیئر آف دی میچ' کا ایوارڈ ملا۔ ان کے علاوہ سلامی بلے باز محمد رضوان نے ایک بارپھر اچھی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 43 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ پوری سیریز میں 90 رنز بنانے پر انہیں 'پلیئر آف دی سیریز' قرار دیا گیا۔

اس سے قبل پاکستانی گیندبازوں نے مہلک اور کفایتی بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو مکمل قابو میں رکھا۔ محمد وسیم جونیئر نے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر 2، عثمان قادر نے 4 اوورز میں 35 رن پر 2، شاہنواز دہانی نے 3 اوورز میں 24 رن پر ایک اور حارث رؤف نے 4 اوورز میں 32 رن پر ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سلامی بلے باز محمد نعیم نے 47 رن بنائے جبکہ گیندبازی میں کپتان محمود اللہ نے ایک اوور میں تین وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ICC Fines Shaheen Afridi: ضابطے کی خلاف ورزی پر شاہین آفریدی پر جرمانہ

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.