ETV Bharat / sports

Babar Azam Supports Kohli: بابر اعظم کا وراٹ کوہلی کے لیے ٹویٹ، یہ بھی گزر جائے گا - بابر اعظم نے کی کوہلی کی حمایت

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی وراٹ کوہلی کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ'یہ وقت بھی گزر جائے گا'، مضبوط رہیں۔' Pakistan Captain Babar Azam Supports Kohli

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کی آؤٹ آف فارم وراٹ کوہلی کی حمایت

author img

By

Published : Jul 15, 2022, 10:12 AM IST

Updated : Jul 15, 2022, 11:42 AM IST

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کافی عرصے سے خراب فارم سے گزر رہے ہیں۔ ان کے بلے سے رنز نہیں آرہے ہیں۔ وہ گزشتہ تین سالوں میں کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں سنچری نہیں بنا پائے ہیں۔ آؤٹ آف فارم کوہلی کو نہ صرف مداح بلکہ کپل دیو اور سنیل گواسکر کے علاوہ کئی سابق کرکٹرز تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہیں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کوہلی کی حمایت میں اترے ہیں۔ pakistan captain babar azam come in support of virat kohli

پاکستان کے بلے باز اور کپتان بابر اعظم نے وراٹ کوہلی کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کیا۔ بابر اعظم نے گزشتہ سال T20 ورلڈ کپ سے وراٹ کوہلی کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔ انہوں نے صرف اتنا لکھا کہ یہ بھی گزر جائے گا، مضبوط رہو۔ بابراعظم کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔' Babar Azam tweet in Support of Kohli

جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کیا گیا۔ ٹیم میں وراٹ کوہلی کا نام غائب تھا۔ انگلینڈ کے خلاف اوول میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل سکے لیکن وراٹ لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں واپسی ہوئی لیکن وہ صرف 16 رنز ہی بنا سکے۔

بابر اعظم سے قبل کپتان روہت شرما نے خراب فارم سے جوجھ رہے وراٹ کوہلی کی حمایت کی تھی۔ کوہلی کی خراب فارم کی وجہ سے انہیں ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے سوال پر روہت نے کہا، فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے لیکن کھلاڑی کا معیار کبھی نیچے نہیں آتا۔ ہم اس معیار کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ میرے اور بہت سے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے بھی ہو چکا ہے۔' Indian Captain Rohit Sharma Supports Kohli

یہ بھی پڑھیں: Indian Captain Supports Kohli: بھارتی کپتان روہت شرما نے آوٹ آف فارم وراٹ کوہلی کی حمایت کی

انہوں نے کہا 'جب کسی کھلاڑی نے کئی برسوں تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تو آپ ایک یا دو سیریز یا ایک یا دو سال میں اسے نظر انداز نہیں کرسکتے۔ لوگوں کو یہ سمجھنے میں وقت لگتا ہے لیکن جو لوگ ٹیم کو چلاتے ہیں وہ معیار کی اہمیت جانتے ہیں۔'

Last Updated : Jul 15, 2022, 11:42 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.