ETV Bharat / sports

Pakistan Beat South Africa پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید زندہ - پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست سے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو زندہ رکھا ہے۔ T20 World Cup

Pakistan Beat South Africa
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 5:42 PM IST

Updated : Nov 3, 2022, 7:28 PM IST

سڈنی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین مقابلہ پاکستان کے لیے کرو یا مرو والی نوعیت کا تھا جس میں پاکستان نے جیت درج کر کے سیمی فائنل کی ریس میں خود کو برقرار رکھا ہے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے تاہم بارش کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو 14 اوورز میں 142 رنز کا ہدف ملا جسے وہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 108 رنز ہی بنا سکی۔ Pakistan vs South Africa Match

شاداب خان (52 رن، دو وکٹ) اور افتخار احمد (51) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت پاکستان نے جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارش سے متاثرہ سپر12 میچ میں جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دے دی پاکستان نے گروپ ٹو کے میچ میں جنوبی افریقہ کو 20 اوورز میں 186 رنز کا ہدف دیا تھا جو بارش کے باعث 14 اوورز میں 142 رنز تک محدود ہو گیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی پانچ وکٹیں 95 رنز پر گرنے کے بعد شاداب اور افتخار نے 30 گیندوں پر 86 رنز کی دھماکہ خیز شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچا دیا۔ افتخار نے 35 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے جبکہ شاداب نے 22 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی تیز ترین ففٹی اسکور کی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 66 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں جبکہ بارش نے ان کی مشکلات میں اضافہ کرنے کا کام کیا۔ بارش کے بعد جنوبی افریقہ کو 30 گیندوں پر 76 رنز درکار تھے اور پروٹیز مطلوبہ رن ریٹ کے دباؤ میں شکست سے دوچار ہوگئی۔

اس جیت نے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کو دلچسپ بنا دیا ہے۔ ہندوستان چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ (پانچ پوائنٹس) اور پاکستان (چار پوائنٹس) تیسرے نمبر پر ہے۔ کسی بھی ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ نہیں ملی اور سب کو گروپ مرحلے میں ایک ایک میچ کھیلنا ہے

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اپر آرڈر کی کارکردگی ایک بار پھر مایوس کن رہی۔ محمد رضوان، بابر اعظم اور شان مسعود صرف 12 رنز کا اضافہ کر سکے۔ تاہم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے محمد حارث نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرتے ہوئے 11 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

43 رنز پر پاکستان کی چار وکٹیں گرنے کے بعد محمد نواز نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے اور 28 (22) رنز بنائے۔ انہوں نے پاکستان کی اننگز کو سنبھالتے ہوئے افتخار کے ساتھ 52 رنز کی شراکت داری کی۔ افتخار نے پھر شاداب کے ساتھ 86 رنز کی دھماکہ خیز شراکت داری کی جس نے میچ کا رخ پاکستان کے حق میں کر دیا۔ افتخار نے اس عرصے کے دوران ٹورنامنٹ کی اپنی دوسری نصف سنچری بنائی جبکہ شاداب نے 20 گیندوں پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی تیز ترین ففٹی بنائی۔ دونوں بلے باز 18ویں اور 19ویں اوور میں تین گیندوں کے اندر آؤٹ ہو گئے لیکن تب تک پاکستان مضبوط سکور تک پہنچ چکا تھا۔

پاکستانی باؤلرز نے بلے بازوں کی رفتار بڑھا کر جنوبی افریقہ کو ابتدائی دھچکا دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں کوئنٹن ڈی کاک کو آؤٹ کیا جب کہ دوسرے ہی اوور میں انہوں نے رائل روسو کی وکٹ حاصل کی۔

کپتان ٹیمبا باوما (36) اور ایڈن مارکرم (20) نے تیسری وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت قائم کی لیکن آٹھویں اوور میں شاداب نے دونوں کو پویلین بھیج دیا۔

جنوبی افریقہ نے نو اوورز میں 69 رنز پر چار وکٹ گنوا دیے تھے اور سڈنی کی بارش نے 1992 کے ورلڈ کپ کی طرح ایک بار پھر پروٹیز کی مشکلات میں اضافہ کر دیا تھا۔ ڈک ورتھ لوئس اصول کے مطابق جنوبی افریقہ کو آخری پانچ اوورز میں 73 رنز بنانے تھے جو ان کے لیے ناممکن ثابت ہوئے۔

ہینرک کلاسن (15) نے بارش کے بعد تین چوکے لگائے لیکن شاہین نے انہیں پویلین بھیج دیا۔ لگاتار وکٹیں گنوانے پر جنوبی افریقہ 20 اوورز میں 108/9 تک ہی پہنچ سکا۔پاکستان کو گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کا سامنا کرنا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کا مقابلہ نیدرلینڈ سے ہوگا۔

Last Updated : Nov 3, 2022, 7:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.