ETV Bharat / sports

WI vs Pak ODI Series: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے شاداب کی ٹیم میں واپسی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچ 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ اسپنر شاداب خان کو 16 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ Shadab Khan returns to ODI squad against West Indies

author img

By

Published : May 24, 2022, 7:14 AM IST

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے شاداب کی ٹیم میں واپسی

اسلام آباد: پاکستان کے ٹاپ لیگ اسپنر شاداب خان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شاداب گروئن انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے تھے تاہم اب وہ آل راؤنڈر محمد نواز کے ساتھ ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف منتخب کی گئی 21 رکنی ٹیم کے مقابلے میں اس مرتبہ 16 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ جن کھلاڑیوں کو باہررکھا گیا ہے ان میں آصف آفریدی، آصف علی، حیدر علی اور عثمان قادر کے نام شامل ہیں۔ Pakistan announce squad against West Indies

سعود شکیل کی سائنوسائٹس کی سرجری ہونی ہے جس کے باعث انہیں ٹیم میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان کے چیف سلیکٹرمحمد وسیم نے کہا 'ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے میچ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی کوالیفکیشن کے لیے اہم ہیں ، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع دیںگے اور ورلڈ کپ تک پہنچنے کے لیے اپنے دعوے کو مضبوط کریں گے۔' انہوں نے کہا 'ہم نے آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے لیے ان کھلاڑیوں کے بیک اپ بھی منتخب کئے تھے جو چوٹ کی وجہ سے باہر تھے۔'

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup Hockey: بھارت۔پاکستان کا میچ ڈرا

محمد نواز اور شاداب خان جیسے کھلاڑی اب مکمل طور پر صحت مند ہیں، اس لیے ہم آصف آفریدی اور عثمان قادر کو باہر رکھ سکتے ہیں۔ تاہم ہم نے عثمان، آصف علی اور حیدر علی کو اس سال کی ٹی 20 سیریز اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے منصوبوں میں شامل کیا ہے۔' پاکستانی ٹیم تربیتی کیمپ کے لیے یکم جون کو راولپنڈی میں جمع ہوگی جہاں حارث رؤف، حسن علی، محمد رضوان اور شاداب خان کاؤنٹی چیمپئن شپ سے واپسی کے بعد ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچ 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ Pakistan vs West Indies ODI Series

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.