ETV Bharat / sports

پی سی بی نے یاسرعرفات کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کوچ مقرر کیا - Pakistan T20 Team Coach

Pakistan T20 Team Coach پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آل راؤنڈر یاسرعرفات کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ماہ 12 جنوری سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے۔

PAK vs NZ: PCB appoints Yasir Arafat as high performance coach ahead of T20 series in New Zealand
پی سی بی نے یاسرعرفات کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کوچ مقرر کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 9:37 PM IST

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی کرتے ہوئے یاسر عرفات کو نیوزی لینڈ میں 12 جنوری سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کوچ مقرر کیا ہے۔ عرفات نے سائمن ہیلموٹ کی جگہ لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یاسر عرفات پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسٹاف کے ساتھ نیوزی لینڈ جائیں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس وقت انہیں صرف ایک سیریز کے لیے ملک کی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

عرفات نیوزی لینڈ کے ساتھ ساتھ انگلینڈ میں بھی کوچنگ کا سابقہ ​​تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے 27 بین الاقوامی میچز کھیلے جن میں 13 ٹی ٹوئنٹی بھی شامل تھے اور وہ پاکستان کی 2009 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔ حالانکہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں محض ایک میچ کھیلا تھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔

پی سی بی نے یہ فیصلہ اس بات پر غور کرتے ہوئے کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں منعقد ہونے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 صرف چھ ماہ کی دوری پر ہے۔ پاکستانی سلیکٹرز پہلے ہی نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یاسر کی تقرری قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کی سفارش پر عمل میں آئی ہے۔ حفیظ کو ٹیم کا ڈائریکٹر بنائے جانے کے بعد یہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کوچ کی پانچویں تقرری ہوگی۔ حفیظ نے عمر گل اور سعید اجمل کی ٹیم کے فاسٹ اور اسپن باؤلنگ کوچ کے طور پر تقرری کو ہر جھنڈی دکھائی اس کے بعد آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور ہائی پرفارمنس کوچ کے طور پر ایڈم ہولیوک اور سائمن ہیلمٹ کی مختصر مدت کی تقرریوں کو بھی قبول کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں پہلا ٹیسٹ میچ ہار گیا ہے اور دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.