ETV Bharat / sports

England Beat Pakistan by Eight Wickets انگلینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی - PAK vs ENG 6th T20 Highlights

سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-3 سے برابر کردی۔ England beat Pakistan by eight wickets

PAK vs ENG 6th T20 Highlights: England beat Pakistan by eight wickets
انگلینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 10:04 AM IST

لاہور: پاکستان کا 170 رنز کا ہدف انگلینڈ نے صرف 15 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ فل سالٹ نے 41 گیندوں پر 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں پر 169رنز بنائے، بابر اعظم 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے محمد حارث 7 اور مسعود صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کو تیسرا نقصان حیدر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 18 رنز بناکر پویلین لوٹے، جب کہ افتخار احمد 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کےعلاوہ آصف علی 9 اور محمد نواز 12 رنز بناسکے۔ England beat Pakistan by eight wickets

کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور مقررہ اوورز میں 169 تک پہنچایا، بابر 59 گیندوں پر 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی اور سام کُرن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے کافی جارحانہ آغاز کیا، انگلش ٹیم نے پہلی پاور پلے (6 اوورز) میں ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنائے۔

سیریز کے پہلے مرحلے کے چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جس میں سے دو میں پاکستان اور دو میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی، جب کہ لاہور میں کھیلے گئے پانچویں میچ کو پاکستان 6 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.