ETV Bharat / sports

Bisleri Partnership with Gujarat Titans بسلیری نے گجرات ٹائٹنز کے ساتھ شراکت داری کی - گجرات ٹائٹنز سی او او کا بیان

آئی پی ایل فرنچائزی گجرات ٹائٹنز کے سی او او ارویندر سنگھ نے کہا کہ 'ہمیں اگلے تین سیزن کے لیے بسلیری کو اپنے ہائیڈریشن پارٹنر کے طور پر اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔' Gujarat Titans COO on Partnership with Bisleri

بسلیری نے گجرات ٹائٹنز کے ساتھ شراکت داری کی

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 9:09 AM IST

نئی دہلی: بھارت کے سب سے بڑے پیکیجڈ ڈرنکنگ واٹر برانڈ بسلیری نے آئی پی ایل ٹیم گجرات ٹائٹنز کے ساتھ آفیشل ہائیڈریشن پارٹنر کے طور پر شراکت داری کی ہے۔ یہ پارٹنرشپ تین سال کے لیے ہے، جس کا آغاز انڈین پریمیئر لیگ کے 2023 سیزن سے ہوگا۔ بسلیری کی نائب صدر جینتی چوہان نے شراکت داری پر کہا کہ 'کھلاڑیوں کی کارکردگی اور برداشت کے معیارات قائم کرنے میں بطور کھیل کرکٹ پوری قوم کو متحد کرتی ہے۔ گجرات ٹائٹنز کے ساتھ بسلیری کی وابستگی ہمارے صارفین کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے ہمارے مشن کا حصہ ہے۔ ہم نوجوانوں کے ساتھ اپنے برانڈ کے روابط کو بڑھانے کے لیے کھیلوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ مزید تعاون جاری رکھیں گے۔ Bisleri Forges Partnership with Gujarat Titans

گجرات ٹائٹنز کے سی او او ارویندر سنگھ نے کہا، "ہمیں اگلے تین سیزن کے لیے بسلیری کو اپنے ہائیڈریشن پارٹنر کے طور پر اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ہم دونوں اپنے اپنے شعبوں میں بہت اچھا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک طویل اور باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات کے لئے پرامید ہیں۔ گجرات آئی پی ایل 2022 کا چیمپئن ہے۔ گجرات نے اپنا پہلا سیزن کھیلتے ہوئے فائنل میں راجستھان رائلز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 Mini Auctions کوچی میں سجے گا کھلاڑیوں کی نیلامی کا بازار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.