ETV Bharat / sports

T20 Player of the Year: ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کے لیے رضوان سمیت چار کھلاڑی نامزد - ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل International Cricket Council نے مَردوں کے زمرے میں 'ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر' T20 Player of the Year ایوارڈ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا جس میں دو وکٹ کیپر بلے باز اور دو آل راؤنڈر شامل ہیں۔

ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر
ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر
author img

By

Published : Dec 29, 2021, 8:33 PM IST

Updated : Dec 29, 2021, 9:40 PM IST

آئی سی سی کی جانب سے جاری کئے گئے ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر T20 Player of the Year میں انگلینڈ کے جوز بٹلر، سری لنکا کے وانندو ہسارنگا، آسٹریلیا کے مچل مارش اور پاکستان کے محمد رضوان Mohammad Rizwan کا نام شامل ہے۔

ان تمام کھلاڑیوں کو 2021 میں ٹی 20 کرکٹ میں بہترین کارکردگی کے لیے اس باوقار ایوارڈ ICC Award کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں بٹلر اور رضوان وکٹ کپیر ہیں جبکہ ہسارنگا اور مچل مارش آل راؤنڈر ہیں۔

پاکستان کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اس سال لاجواب کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ رضوان نے 29 میچوں میں 73.66 کے اوسط سے ایک سنچری کے ساتھ 1326 رن بنا کر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز رہے ہیں۔ اس کے علاوہ رضوان نے بطور وکٹ کیپر 24 مرتبہ مخالف بلے بازوں کو آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

رضوان نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ وہ ٹورنامنٹ کے تیسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی تھے۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر نے رواں برس میں 14 میچوں میں 65.44 کے اوسط سے 589 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری بنائی ہے جبکہ انہوں نے وکٹ کے پیچھے 13 شکار کئے ہیں۔ بٹلر نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں اختتام پزیر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ICC T2 World Cup میں بہترین کارکردگی کے ساتھ 269 رن بنا کر انگلینڈ کے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی کے طور پر ٹورنامنٹ ختم کیا تھا۔

وہیں سری لنکا کے آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا نے 20 میچوں میں 11.63 کے اوسط سے 36 وکٹیں حاصل کیں اور بلے بازی سے 196 رن بنائے ہیں جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔

انہوں نے اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 16 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی کے طور پر ختم کیا اور کچھ شاندار اننگز بھی کھیلی جس میں آئرلینڈ کے خلاف 71 رنز کی اننگ شامل ہے۔

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارش نے رواں سال 27 میچوں میں 36.88 کی اوسط سے 627 رن بنانے کے علاوہ 18.37 کی اوسط سے آٹھ وکٹیں بھی لیں۔ انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ناٹ آؤٹ 77 رن بنائے تھے جس کے لیے انہیں 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا تھا۔

Last Updated : Dec 29, 2021, 9:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.