ETV Bharat / sports

T20 World Cup نیوزی لینڈ نے آئی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا - T20 World Cup semifinal

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ اس جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ New Zealand Qualify for Semifinals in T20 World Cup

New Zealand beat Ireland by 35 runs
نیوزی لینڈ نے آئی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کےلی کوالیفائی کرلیا
author img

By

Published : Nov 4, 2022, 1:09 PM IST

ایڈیلیڈ: پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150رنزبنانے میں کامیاب رہی۔ اس جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ ٹی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ New Zealand Qualify for Semifinals in T20 World Cup

کین ولیمسن (61) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں جمعہ کو آئرلینڈ کو 186 رنوں کا ہدف دیا۔

گروپ اے کے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کے لیے بلایا۔ فن ایلن نے اپنی ٹیم کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا، انہوں نے 18 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رن بنائے۔ انہوں نے ڈیون کونوے کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 52 رن کی شراکت داری کی، حالانکہ کونوے 33 گیندوں پر محض 28 رن ہی بنا سکے۔

ولیمسن نے جارحانہ کرکٹ کھیلنے کے اس دھماکہ خیز آغاز کا فائدہ اٹھایا۔ طویل عرصے سے خراب فارم کا سامنا کرنے والے ولیمسن نے 35 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رن بنائے۔ ڈیرل مچل نے ولیمسن کا ساتھ دیا، انہوں نے 21 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 31 رن بنائے جب کہ دونوں نے 60 رن کی شراکت داری قائم کی۔ جوشوا لٹل نے 19 ویں اوور میں ولیمسن، جیمز نیشم اور مچل سینٹنر کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جس کی بدولت آئرلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 185 رن تک محدود کر دیا۔

اس کے علاوہ گیریتھ ڈیلانی نے دو جبکہ مارک ایڈیئر نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.